تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 142
۱۴۲ تھے۔محترم نائب صدر صاحب نے احباب کو حضور انور کا سلام پہنچایا۔آخر میں انصار اللہ کا اجلاس عام ہوا۔آپ نے اپنے خطاب میں انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی نیز یہ کہ نماز پابندی سے ادا کریں۔پیغامِ حق دوسروں تک پہنچائیں اور اپنا محاسبہ کریں۔4 مئی کو جینوا میں انصار کے اجلاس عام میں زعیم کا انتخاب کروایا گیا۔نائب صدر صاحب نے انصار کو ہدایت کی کہ بچوں کی تربیت کریں۔ہر ماہ اجلاس عام منعقد کریں اور لائبریریوں میں لٹریچر رکھوائیں۔ہالینڈ (۱۷ تا ۱۹مئی ۱۹۸۱ء) ہیگ میں مجلس انصار اللہ کا اجلاس سے امئی کو ہوا۔یہاں انصار کی تعداد ۲ تھی۔اجلاس میں ۴ حاضر تھے۔محترم نائب صدر صاحب نے دوانصار سے بعد میں ملاقات کی۔بعض انصار باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شامل نہ ہو سکے تھے۔اس اجلاس میں ۱۳ میں سے ۱۲ خدام بھی شامل ہوئے۔اجلاس میں انصار اللہ کا پروگرام تفصیل سے بتایا گیا۔اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں محترم نائب صدر صاحب نے تزکیہ نفس کی طرف توجہ دلائی۔ڈنمارک (۱۹ تا ۲۱ مئی ۱۹۸۱ء) مکرم نائب صدر صاحب کے ڈنمارک کے دورہ سے چند روز قبل زعیم انصار اللہ کو پن بیگن کا انتخاب ہوا تھا۔Svend Hansan صاحب زعیم منتخب ہوئے۔محترم نائب صدر صاحب نے ان کی منظوری دی۔ان کی خواہش پر اس امر کی وضاحت کی گئی کہ جماعتی تنظیم کی موجودگی میں مجلس انصاراللہ کی کیا ضرورت ہے؟ ۲۰ مئی کو مجلس انصار اللہ کو پن ہیگن کا اجلاس عام ہو ا۔چودہ میں سے دس انصار حاضر تھے۔آپ نے مجلس انصار اللہ کی ضرورت اور غرض وغایت تفصیل سے بیان کی۔مختلف شعبہ جات کے پروگرام بیان کئے اور انصار کو اپنا دینی علم بڑھانے اور اولاد کی تعلیم وتربیت کی طرف توجہ دلائی۔انصار کے اجلاس کے بعد جماعت کا اجلاس عام ہو ا جس میں مستورات بھی شامل تھیں۔محترم نائب صدر صاحب نے خطاب میں توجہ دلائی کہ جہاں خلیفہ وقت اور پھر تنظیم ، افراد کے تزکیہ نفس کے لئے کوشاں ہے، وہاں افراد کو بھی اپنا ذاتی محاسبہ کرنا چاہئے۔اس ضمن میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات پیش کئے۔