تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 141 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 141

۱۴۱ ا۔نیورن برگ (NURENBERG) - تجنید ۵ - مکرم کوثر احمد باجوہ صاحب کو منتظم عمومی مقر رکیا گیا۔۲۔ہائیل برون (HEILBRON) تجنید ۳ مکرم منظور احمد شادصاحب کو نظم عمومی مقرر کیا گیا۔۳۔نائے برگ (NEUBURG) تجنید ۴۔مکرم سید کلیم احمد شاہ صاحب کو منتظم عمومی مقرر کیا گیا۔جرمنی کی ان پانچ مجالس کے علاوہ گیارہ انصار متفرق مقامات پر رہائش پذیر تھے۔ان انصار سے رابطہ کا معاملہ نائب صدر صاحب ملک کے سپرد کیا گیا اور ان کے ساتھ مکرم عبد الغفور بھٹی صاحب کو بطور معتمد عمومی ان کی تنظیم کا کام سونپا گیا۔جملہ منتظمین عمومی کی نگرانی نائب صدر ملک کے ذمہ کی گئی۔۲ مئی کو جماعت فرینکفرٹ کے اجلاس عام سے محترم نائب صدر صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔قریباً ۶۰ ا حباب اجلاس میں شامل ہوئے۔مئی کو صبح گیارہ بجے سے دو بجے تک مجلس عاملہ فرینکفرٹ اور نئ مجالس کے منتظمین کا اجلاس ہوا۔کام کے متعلق مفصل ہدایات دی گئیں۔30 مئی کو تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے سہ پہر تک مجلس فرینکفرٹ اور اردگرد کے انصار کا اجلاسِ عام ہوا۔محترم نائب صدر صاحب نے تزکیہ نفس اور انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ہیں انصار شامل ہوئے۔۲۶ مئی کو ہیمبرگ میں اڑھائی بجے مجلس عاملہ اور پانچ بجے مجلس عامہ کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔عہد یداران اور اکثر انصار حاضر تھے۔مجلس عاملہ کو لائحہ عمل کے متعلق تفصیلی ہدایات دیں اور اجلاس عام میں ضروری نصائح کیں۔ہیمبرگ میں ۲۸ مئی کو یوم خلافت کے جلسہ میں محترم نائب صدر صاحب نے مختصر تقریر کی اور بعض ضروری تربیتی امور پر روشنی ڈالی۔سوئٹرلینڈ (۴ ۱ تا ۷ امئی ۱۹۸۱ء) ۴ امئی کو مکرم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ ناظم اعلی انصار اللہ ملک و زعیم زیورچ کے گھر عشائیہ تقریب کا اہتمام تھا جس میں مجلس عاملہ کے اراکین موجود تھے۔محترم نائب صدر صاحب نے خطاب میں فرمایا کہ اس وقت سوئٹزر لینڈ میں مستعد انصار کی تعداد اگر چہ کم ہے لیکن ابتداء میں ایسا ہی ہوتا ہے۔یہ ضروری ہے کہ تعداد کی کمی کے باوجود مجلس قائم ہو اور کام کر رہی ہو۔آپ نے ماہانہ رپورٹ کی اہمیت بھی واضح کی۔بیت محمود میں ایک استقبالیہ تقریب ۵ مئی کو منعقد ہوئی۔جس میں انصار کے علاوہ باقی احمدی افراد بھی مدعو