تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 129 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 129

۱۲۹ جماعت کے متعلق معلومات حاصل کیں۔۱۱۲ دوستوں نے لٹریچر حاصل کیا۔گجرات۔سات صد ا حباب تک پیغام حق پہنچایا گیا۔دوصد افراد میں مفت دوائی تقسیم کی گئی۔تین افراد پر مشتمل وفد ایک غیر از جماعت گاؤں میں گیا۔اسلام آباد۔ایک سلائیڈز لیکچر منعقد کیا گیا جس میں دس غیر از جماعت احباب شامل ہوئے۔باسٹھ غیر از جماعت دوستوں تک احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا۔۳۷ غیر از جماعت افراد نے جماعت کے متعلق معلومات حاصل کیں۔جلسہ سیرۃ النبی کو کامیاب بنانے کے لئے انصار نے مقامی جماعت کی مدد کی۔چھ غیر از جماعت افراد جلسہ سالانہ میں شامل ہوئے۔چودہ دوستوں کو تبلیغ کی گئی۔ہندوؤں میں تبلیغ کے لئے پانچ ہزار روپے اکٹھے کئے گئے۔مغلپورہ۔ایک سلائیڈ زلیکچر میں ۳۰ غیر از جماعت احباب شامل ہوئے۔دوبار سوال و جواب کی مجالس منعقد کی گئیں جن میں غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔چک چھور نمبر۱۱۷۔قریبی دیہات میں ایک وفد بھیجا گیا۔۷۰ احباب نے لٹریچر حاصل کیا۔کر تو۔دو تبلیغی مذاکروں اور ایک سلائیڈ زلیکچر کا انتظام کیا گیا۔شاہدرہ ٹاؤن۔چار تبلیغی مذاکرے ہوئے۔دو ملحقہ بستیوں میں تبلیغی وفود بھیجے گئے۔ہیں افراد کولٹر پچر دیا گیا۔ایک دوست نے بیعت کی توفیق پائی۔چک ۸۱ جنوبی۔۳۵ غیر از جماعت احباب جلسہ سالانہ ربوہ میں شریک ہوئے۔دو تبلیغی وفود بھجوائے گئے۔تقریباً پانچ صد دوست زیر تبلیغ رہے۔خوشاب۔۳۵ غیر از جماعت احباب جلسہ سالانہ میں شامل ہوئے۔۵۰ کے قریب ٹریکٹ تقسیم کئے گئے۔چک اے جنوبی سرگودھا۔تین مذاکرے منعقد کئے گئے۔ڈنگہ۔جلسہ سیرۃ النبی کا انتظام کیا گیا۔کنری۔ایک تبلیغی مذاکرہ منعقد کیا گیا۔پانچ وفود گرد و نواح میں بھیجے گئے۔کتاب ” چودھویں اور پندرھویں صدی کا سنگم ایک سو کی تعداد میں تقسیم کی گئی۔۲۰ غیر از جماعت احباب نے لٹریچر وصول کیا۔گوٹھ علم الدین ضلع تھر پار کر۔دو تبلیغی مذاکرے منعقد کرائے گئے۔دیہات میں وفود گئے۔ایک تبلیغی جلسہ میں غیر از جماعت احباب دلچسپی سے شریک ہوئے۔سانگھڑ شہر۔دو تبلیغی مذاکرے اور دوسوال و جواب کی مجالس منعقد کی گئیں۔چک ۲/۵۵۔ایل ضلع ساہیوال۔اس چھوٹی سی دیہاتی مجلس نے خدام کے ساتھ مل کر سیرۃ النبی کے جلسہ کا