تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 123 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 123

۱۲۳ (۷) گیسٹ ہاؤس میں بھی مجلس عاملہ کے گزشتہ سال کے فیصلہ کے مطابق مناسب تبدیلیوں اور کشادہ بیٹھنے والے اور کھانے والے کمروں کی تعمیر کا مسئلہ ابھی تک معلق ہے۔اس کی طرف بھی میاں احمد اور قائد صاحب مال کے مشورے سے توجہ کریں۔(۸) گیسٹ ہاؤس کا روزمرہ کا انتظام بھی بہتری کا متقاضی ہے۔(۹) بجٹ کی مختلف مدات کا سرسری جائزہ لیتے رہیں کہ منظور شدہ بجٹ اور خرچ کی کیا نسبت اور رفتار ہے۔اگر خرچ تناسب سے زیادہ یا کم ہورہا ہو تو دونوں صورتوں میں بر وقت تنبیہہ ہونا ضروری ہے۔(۱۰) مرکزی لٹریچر اب تک جتنا بھی شائع ہوا ہے۔اس کے لئے باقاعدہ خوبصورت شیشے کا شیلف بنے اور اس میں کم از کم دو نمونے محفوظ کئے جائیں۔اسی طرح بیرونی مجالس جولٹریچر شائع کرتی ہیں (اندرونِ پاکستان یا بیرون پاکستان ) اُن کے نمونے بھی محفوظ ہونے چاہئیں۔اسی طرح مجلس انصار اللہ کی ایک چھوٹی سی مرکزی لائبریری ضروری کتب پر مشتمل تیار ہونی شروع ہو جائے۔گیسٹ ہاؤس کے انتظار کے کمرہ میں بھی ایک خوبصورت کتب کا شیلف ہو جس میں ضروری کتب خوبصورت جلدوں میں مرزبین ہوں۔(۱۱) انٹر نیشنل رسائل بھی مجالس بیرون کی وساطت سے منگوانے کا انتظام کیا جائے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔دستور اساسی میں تبدیلی والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد ۱۸۱-۱۰ مجلس عاملہ مرکز بی کی سفارش پر سیدنا حضرت خلیفہ امسح الثالث نے دستور اساسی کی دفعہ۲۳ میں بحوالہ چٹھی نمبر ۸۰-۴-۲۶۳/۱۰ تبدیلی منظور فرمائی چنانچہ اس دفعہ کے الفاظ یہ ہو گئے۔حسب ضرورت ہر قیادت میں ایک یا ایک سے زائد ) نائب مقرر کئے جا سکتے ہیں جو باجازت صدر، عاملہ کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے مگر ووٹ نہیں دے سکیں گے۔(۲۴) ہر احمدی گھرانہ میں تفسیر صغیر موجود اور زیر مطالعہ ہو صدر محترم کی طرف سے عملی تحریک کا اعلان مورخه ۲۹ مئی ۱۹۸۱ء بمقام رائے پور ضلع سیالکوٹ تمہیں جماعتوں اور مجالس کے ایک ہزار احباب جماعت کی موجودگی میں صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے خطبہ جمعہ میں اعلان فرمایا کہ انصار اللہ اور دوسرے احباب جماعت قرآن کریم سے عشق پیدا کریں اور اس عشق کا اظہار