تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 61
سوستائیس انصار نے سائیکل خریدے۔ناظمین اضلاع ۶۱ اضلاع میں سے فیصل آباد، گجرات، کراچی ،سیالکوٹ کے کام کے بعض حصے قابل ذکر ہیں۔فیصل آباد ضلع میں صف دوم کے کوائف کی تعمیل ہوئی۔۷۵ نئے سائیکل خریدے گئے۔۳۵ انصار نے سائیکل چلانا سیکھا۔۹۷ انصار سائیکل سفر برائے ملاپ و خدمت خلق کے ۸۸ وفود میں شامل ہوئے اور ۲۷۱ دیہات سے ملاپ کیا اور کل ۱۷۰۵ کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔ضلع گجرات میں بھی صف دوم کے کوائف کی تکمیل ہوئی۔9 انصار سائیکل سفر برائے ملاپ و خدمتِ خلق کے وفود میں شامل ہوئے اور ۹ دیہات سے ملاپ کیا نیز ناظم ضلع صاحب نے ضلعی چار مراکز تجویز کئے اور انصار کو تحریک کی کہ وہ سائیکلوں پر اپنے اپنے مرکز میں پہنچیں۔اس سفر میں ۱۳ مجالس کے انصار نے شرکت کی۔ضلع کراچی میں صف دوم کے انصار کے کوائف اکٹھے کئے گئے۔چار مجالس کے ۳۲ انصار سائیکل سفر برائے ملاپ و خدمت خلق کے وفود میں شامل ہوئے۔چار مختلف مواقع پر صف دوم کے انصار سائیکل پر سفر کر کے مختلف مقررہ مراکز میں جمع ہوئے۔ضلع سیالکوٹ میں ۵۴ مجالس کے سائیکل سوار انصار کو شمار کیا گیا۔مرکزی شعبہ کا کام (۱) مجالس مقامی اور ناظمین اضلاع کی ماہانہ رپورٹوں پر تبصرہ لکھا گیا۔(۲) مجالس کو ہر ماہ بذریعہ سرکلر ز ضروری ہدایات بھجوائی گئیں (۳) ناظمین اضلاع کے سہ ماہی اجلاسوں میں جائزہ پیش کر کے ان کو کام کی طرف توجہ دلائی گئی۔(۴) صف دوم سے متعلق حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی ہدایات سائیکلو سٹائل کر کے ناظمین ضلع اور مجالس مقامی کو بھجوائی گئیں۔دوره جات (1) کراچی : ناظم صاحب ضلع اور زعمائے اعلی سے مل کر ان کو کام کے متعلق ہدایات دیں۔(۲) فیصل آباد: عہدیداران ضلع کے اجلاس میں شرکت کی اور ہدایات دیں۔(۳) سرگودھا: عہدیداران ضلع کے اجلاس میں شرکت کی اور ہدایات دیں۔(۴) لاہور : شاہدرہ، ہانڈ و گوجر اور پتوکی نیز ضلع لاہور اور ضلع قصور کی مجالس کے عہدیداران سے مل کر ان کو ہدایات دیں اور کام کا جائزہ لیا