تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 44
۴۴ ہے۔کہنے لگے میں نے بیعت کر لی ہے اور میرا تعجب سمجھ گئے۔میں نے کہا آپ نے تو پوچھا ہی کچھ نہیں۔آپ نے تو مجھ سے وقت لیا تھا کہ میں مسائل سمجھنے کے لئے آؤں گا ، آپ تو اس لئے آئے ہیں۔کہنے لگے میرے سارے مسئلے حل ہو گئے۔کس طرح حل ہوئے ؟ کہنے لگے میں عصر کی نماز میں وہاں بیٹھا جہاں سے حضرت خلیفہ اسیح داخل ہوا کرتے ہیں۔خدا کی قسم کوئی اور دلیل کام نہیں کرسکی۔وہ چہرہ میں نے دیکھا اور میرا دل ایمان سے بھر گیا اور ایک لمحہ کے لئے بھی شک نہ رہا۔میں نے کہا یہ چہرہ بچے کا چہرہ ہے، جھوٹے کا چہرہ نہیں ہے۔پس یہاں سچائی کی زندہ علامتیں موجود ہیں۔یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وہ صحابہ موجود ہیں ، وہ خدام واقف زندگی موجود ہیں جنہوں نے ایک میدان عمل میں اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔نہ کسی اپنی خوبی کی بناء پر بلکہ محض اللہ کے فضل سے ان کی نیتوں کو نوازتے ہوئے خدا نے ان کے اندر خاص جذب کی کیفیتیں رکھی ہیں۔ربوہ کا پاکیزہ ماحول موجود ہے۔پس سوسنار کی اور ایک لوہار کی کا مضمون اگر کہیں صادق آتا ہے تو یہاں صادق آتا ہے۔آپ سب کوششیں وہاں ضرور کریں لیکن دعا پر زور دیتے ہوئے دعائیں کرتے ہوئے ان کور بوہ ضرور لانے کی کوشش کریں۔ہر مجلس متلاشیان حق کو ربوہ لے کر آئے تمام مجالس انصار اللہ کے لئے اس بقیہ وقت کے لئے اور آئندہ سال کے لئے بھی اصلاح وارشاد کے لئے فی الحال میں دو ٹارگٹ معین کرتا ہوں۔اول یہ کہ کوئی ایک بھی مجلس باقی نہ رہے جو کم سے کم ایک مرتبہ متلاشیان حق کو ربوہ لے کر نہ آئے۔اگر الگ نہیں آ سکتے تو فی الحال تو جلسہ سالانہ پر لے آئے۔اجتماعات کے موقعہ پر لے آئے۔کوئی دوست آرہے ہوں وہ لے آئیں اور اگر کسی کے پاس توفیق نہ ہو اور وہ اس کے باوجود اس پر خرچ کرے گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق بڑھائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔لیکن اگر کسی کے پاس اتنی بھی توفیق نہیں تو اس غرض سے لانے والوں کے خرچ کی میں ضمانت دیتا ہوں۔مجلس انصار اللہ مرکز یہ اس کو انشاء اللہ برداشت کرے گی اور خدا تعالیٰ ضر در توفیق عطا فرمائے گا۔لیکن کم سے کم ایک مرتبہ آپ نے ضرور لے کر آنا ہے ربوہ۔اگر ملاقات کا الگ وقت میسر نہ بھی آسکے حضور کی مصروفیت کی وجہ سے تو مسجد مبارک میں ہی زیارت کروا دیجئے اور باقی مرکز کے فوائد حاصل کیجئے۔ہر مجلس ایک اور مجلس کا قیام کرے میرا دوسرا ٹارگٹ یہ ہے کہ آغاز میں جبکہ ابھی پوری عادت نہ پڑی ہو، بعض دفعہ وقتی طور پر نرمی کی