تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 455
۴۵۵ ملک بھر سے اکیس مجالس کے ایک سو پچاس نمائندگان نے شمولیت اختیار کی۔بعض نامساعد حالات کی بناء پر اس اجتماع کو دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔لیکن محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ تیسری دفعہ جب اجتماع کی تاریخیں مقرر کی گئیں تو حالات بھی سازگار ہو گئے اور کسی قسم کی دشواری کا سامنانہ کرنا پڑا۔نمائندگان کے علاوہ مقامی مجالس ڈھاکہ کے جملہ اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہر طرح تعاون کیا۔حاضری خدا تعالیٰ کے فضل سے خاصی اچھی رہی۔نماز جمعہ و عصر کے بعد کارروائی کا آغاز مکرم مولانا عبدالعزیز صاحب مربی سلسلہ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔معتمد صاحب مجلس نے خوش الحانی سے درمشین سے نظم پڑھی۔بعدہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی ٹیپ شدہ تقریر فرموده مرکزی سالانہ اجتماع ربوہ سنائی گئی۔ازاں بعد انصار نے ناظم صاحب اعلیٰ کی قیادت میں عہد دہرایا۔اس کے بعد اجتماعی دعا ہوئی۔اس طرح اس مبارک تقریب کا افتتاح ہوا۔سب سے پہلی تقریر ذہانت کے موضوع ر حرم شیخ عبدالغنی صاحب معتمد مجلس ڈھاکہ کی تھی۔اس کے بعد میوزیکل چیئر ریس ہوئی جس میں انصار نے بڑی د چیپسی سے حصہ لیا۔نماز مغرب وعشاء کے بعد دوسرا اجلاس شروع ہوا۔تلاوت قرآن مجید مکرم مولانا صلاح الدین خوند کر صاحب نے کی۔مکرم مقبول احمد خان صاحب امیر جماعت ڈھا کہ نے تبلیغ حق ، مکرم فاروق احمد صاحب مربی سلسلہ نے شانِ رسول عربی مکرم صادق احمد صاحب نے سوانح حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور مکرم عبد العزیز صاحب نے سوانح حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے موضوع پر تقاریر کیں۔اگلے روز ہفتہ 19 دسمبر کو صبح چار بجے بیداری سے پروگرام کا آغاز ہوا۔سیکرٹری صاحب ذہانت وصحت جسمانی نے تہجد کی نماز کی اہمیت بتانے کے ساتھ ساتھ تمام انصار کو نیند سے بیدار کیا۔نماز تہجد مکرم مولانا عبدالعزیز صاحب نے پڑھائی۔فجر کی نماز مکرم صادق محمود صاحب نے پڑھائی اور درس قرآن مجید دیا۔درس حدیث مکرم فاروق احمد صاحب نے اور درس ملفوظات حضرت مسیح موعود مکرم عبدالعزیز صادق صاحب نے دیا۔درس و تدریس کے بعد ورزش اور صحت جسمانی کا پروگرام تھا۔انصار نے اجتماعی ورزش کی۔دوسرا اجلاس زیر صدارت مکرم مقبول احمد خان صاحب ہوا۔تلاوت قرآن مجید مکرم صلاح الدین خوند کر صاحب نے کی اور مکرم عبد القادر بھو یا صاحب نے تنظیم انصار اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔بعد میں حسب ذیل تقاریر ہوئیں۔سیرت حضرت عمر فاروق از مکرم احمد توفیق چوہدری صاحب۔سیرت حضرت عثمان غنی از مکرم فاروق احمد صاحب۔تعلیم القرآن از مکرم مولوی عبد العزیز صاحب صادق۔اسلامی پرده از مکرم عبد القدیر بھویا صاحب۔تجنید کی اہمیت، از مکرم اے ٹی ایم حق صاحب سیکر ٹری تجنید۔تیسرا اجلاس بعد دو پہر تا پانچ بجے شام زیر صدارت مکرم عبید الرحمن صاحب بھو یا شروع ہوا۔تلاوت