تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 407 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 407

۴۰۷ کے معاملات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔﴿۸﴾ مجلس سوال و جواب لاہور حلقہ لاہور چھاؤنی میں مکرم ڈاکٹر عبدالغفور کڑک صاحب کے گھر (۱۳ خالد کڑک روڈ) پر 9 اپریل ۱۹۸۲ء بروز جمعتہ المبارک دوسو سے زائد ا حباب ایک تقریب میں شامل ہوئے۔ان میں سے پچاس کے قریب غیر از جماعت بھی تشریف لائے۔جن میں اعلیٰ عہدیدار ، تجارت پیشہ اور طالب علم بھی تھی۔حاضرین کی پہلے ٹھنڈے مشروب اور بعد میں چائے سے تواضع کی گئی۔تلاوت ونظم کے بعد مکرم اخوند فیاض احمد صاحب نے سپاسنامہ پیش کیا اور پھر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ایک مختصر تقریر فرمائی اور بعد میں حاضرین مجلس کے سوالات کے نہایت مدلل جواب بہت مؤثر اور مشفقانہ انداز میں دیئے۔