تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 402 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 402

۴۰۲ غیر از جماعت کہتے تھے تم آجکل کے حالات کی وجہ سے چبوترہ بھی نہیں بنا سکتے۔سب سے پہلے ایک مخلص دوست نے دس ہزار روپے کی خطیر رقم پیش کر دی۔پھر کیا تھا ؟ مستورات نے کانوں سے بالیاں اور زیوارت اتار دیے اور دواڑھائی لاکھ روپے کے خرچ سے ایک خوبصورت، وسیع اور عالی شان مسجد تعمیر ہو گئی۔صدر محترم کے ورود کی وجہ سے لوگ گھروں سے نکل کر پختہ سڑک پر سرخ گلاب کے پھولوں کے ہار لے کر دو رویہ کھڑے تھے۔گاؤں میں مستورات چھتوں پر سے یہ ایمان پر ور نظارہ دیکھ رہی تھیں۔اس موقع پر غیر از جماعت بھی کافی تعداد میں مدعو تھے۔خطبہ جمعہ میں حضرت میاں صاحب نے جماعت کو توجہ دلائی کہ اس مسجد کی آبادی تقوی، ذکر الہی اور نماز کی پابندی سے کرو۔ہمارے لئے تو ہمارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے ساری زمین کو ہی مسجد قرار دیا ہے۔جمعہ کے بعد مجلس مذاکرہ میں صدر محترم نے احباب کے سوالات کے جوابات دیئے۔یہ مجلس نماز مغرب تک جمی رہی۔عشاء کے بعد دوسرا اجلاس ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے مقام محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید کا درس دیا۔﴿۸۲ ملتان میں ایک کامیاب علمی مجلس کا انعقاد مجلس انصار اللہ ضلع ملتان نے صدر محترم کے سفر کراچی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی اجازت سے ۱۵نومبر ۱۹۸۱ء کو ملتان میں ایک علمی وتربیتی نشست کا انعقاد کیا۔جس میں صدر محترم نے شرکت فرما کر احباب جماعت کو ایک بصیرت افروز خطاب سے نوازا۔آپ نے فرمایا کہ کمز ور ا حباب کو بار بار تلقین کرتے رہنے، رابطہ کی مہم کو استقلال سے جاری رکھنے، مراکز نماز کو آباد کرنے اور محبت و شفقت، حکمت اور ہمدردی سے اصلاح وارشاد کے اہم اور بنیادی کام کرتے رہنے سے ہی مثبت اور بہتر نتائج پیدا ہوتے ہیں اور اس طرح جماعت میں سستیاں دور ہو کر مجموعی بیداری اور ترقی کی راہیں استوار ہوتی ہیں۔اس پر اثر خطاب کے بعد سوال و جواب کا نہایت دلچسپ سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے معزز دوست شامل ہوئے۔تمام احباب محترم صدر صاحب کے علمی اور تحقیقی جوابات سے مطمئن ہمسرور اور محظوظ ہوئے۔﴿۸۳﴾ سالانہ اجتماع ضلع کراچی ضلع کراچی کا تربیتی سالانہ اجتماع ۲۰ نومبر بروز جمعه مسجد احمدیہ مارٹن روڈ میں منعقد ہوا۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس اجتماع میں شرکت کے لئے تشریف لائے۔پہلے اجلاس کا آغاز صدر محترم کی صدارت میں تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔اس کے بعد صدر محترم نے علم انعامی لہرایا جو ضلع کراچی کی مجلس عزیز آباد کو ملا تھا۔ازاں بعد انصار نے عہدد ہرایا۔چھ میں سے پانچ مجالس کے زعماء اعلیٰ نے اپنی اپنی مجلس کی