تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 363 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 363

۳۶۳ کرنی یا اس کو برا بھلا کہنا، یہ کوئی معقول طریق نہیں ہے۔ہم نے ایسی جماعتیں دیکھی ہیں جہاں غفلت اور بے عملی کی بعض اوقات ایسی حالت طاری ہوتی ہے کہ ایک جائزہ میں جو وقف جدید کے ذریعہ لیا گیا، پتہ چلا کہ ساری جماعت میں جو بہت بڑی تعداد میں تھی ، صرف دس با جماعت نماز پڑھنے والے تھے۔اب واقعہ یہ ہے کہ وہ روح اور مٹی تو موجود تھی مگر ذرا اس میں نمی کی کمی تھی جس کے نتیجہ میں پھر نمو پیدا ہوتی ہے۔تھوڑا سا جھنجوڑ نے تھوڑا سا ہلانے کی ضرورت تھی۔ورنہ خدا کے نیک بندے اور مخلص لوگ اور جلدی خدا کی آواز پر لیک کہنے والے وہاں بھی موجود تھے۔چنانچہ اس جائزہ کے بعد جب وقف جدید کا ایک مستعد معلم جو خاص طور پر اللہ کام کرنے والا، بے لوث خدمت کرنے والا اور اخلاص سے بھر پور تھا۔اب وہ فوت ہو چکا ہے۔اُس کو ہم نے وہاں مقرر کیا۔چھ مہینے کے بعد جماعت لائکپور اب فیصل آباد) سے درخواست کی گئی کہ اُس جماعت کا جائزہ لے کر رپورٹ کریں کہ اب وہاں کیا کیفیت ہے۔تو پتہ چلا کہ صبح کی نماز اور تہجد باجماعت ادا کرنے والوں کی تعداد ایک سو دس ہے۔وہ دس جو پانچ با جماعت نمازوں میں حاضر ہوا کرتے تھے، وہ اللہ تعالیٰ سے برکت پا کر ایک سو دس تہجد پڑھنے والوں میں تبدیل ہو گئے۔تو مادہ اور مٹی تو وہی تھی جس سے کام لیا گیا لیکن کام لینے والوں نے جان لڑائی ، کوشش کی ، محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔اس لئے راولپنڈی کی جماعت بھی کسی اور جماعت سے ہرگز پیچھے نہیں ہے کسی پہلو سے۔یہاں بھی خدا کے نیک بندے بستے ہیں، مخلص لوگ رہتے ہیں۔نیک تمنائیں رکھنے والے موجود ہیں۔چاہتے ہیں کہ وہ جماعت کی خدمات میں پیش پیش ہوں۔لیکن بعض اوقات اچھے کارکنان سے ایک جماعت محروم رہ جاتی ہے اور بعض دفعہ اچھے کارکنان اُسکوعطا ہو جاتے ہیں۔اچھے کارکنوں کی پہلی تعریف یہ ہوتی ہے کہ بجز وانکساری رکھنے والے ہوں۔اپنی کوششوں پر تو کل نہ کریں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر توکل کرنے والے ہوں۔اُسی سے بخشش اور رحمت طلب کریں، اُسی سے عفو مانگیں، اُسی سے فضل مانگیں تو پھر دیکھتے دیکھتے اُن کی کوششوں میں رنگ بھرنے لگتا ہے۔پس یہ جو آج کے اجتماع کی کامیابی کا نظارہ آپ دیکھ رہے ہیں ، خدا کے فضل سے یہ غیر معمولی نمایاں فرق ہے جو نظری طور پر بھی نظر آتا ہے۔پہلے بھی مختلف موقعوں پر میں راولپنڈی آتا رہا ہوں جماعتی کاموں کے سلسلہ میں، وقف جدید کے سلسلہ میں یا خدام الاحمدیہ کے سلسلہ میں بھی ،لیکن اتنا بھر پور حصہ لیتے ہوئے کسی اجتماع میں پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا۔اب تو اللہ کے فضل سے بچوں کو بھی دیکھا جو انصار اللہ کے اجتماع میں شوق سے حصہ لے رہے تھے۔ہر ایک نے اپنی جان لڑائی ہوئی ہے۔کوشش کی ہے کامیابی عطا کرنے کی اس اجتماع کو اور ایک خاص رونق نظر آئی ہے۔یہ