تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 353 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 353

۳۵۳ کراچی نے نظام خلافت پر ایک موثر تقریر فرمائی جس کے بعد صدر اجلاس نے انعامات تقسیم کئے۔اختتامی اجلاس میں سب سے زیادہ حاضری حلقہ دستگیر کی رہی۔نماز تہجد میں حلقہ عزیز آباد کی حاضری زیادہ تھی۔بجٹ کی وصولی میں حلقہ گلشن آباد اول رہا۔ان حلقوں کے زعماء کو سندات خوشنودی دی گئیں۔اجتماع میں نمایاں دلچسپی اور شوق کا اظہار کرنے والوں کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔تقسیم انعامات کے بعد صدرا جلاس نے اختتامی خطاب فرمایا اور پھر اجتماعی دعا کرائی۔(۳۲) یک روزه تربیتی اجتماع حافظ آباد ۳۰ مئی ۱۹۸۰ء کو حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ میں مجالس انصار اللہ حلقہ کا ایک روزہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔تحصیل حافظ آباد کی دس مجالس میں سے نو مجالس کی نمائندگی ہوئی۔نوے انصار نے اجتماع میں شرکت کی۔پہلے اجلاس کی صدارت مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے کی۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم مولوی صاحب نے افتتاحی خطاب میں انصار کو ذکر الہی اور استغفار کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولوی طاہر مہدی صاحب مربی سلسلہ حافظ آباد نے ان قرآنی آیات کا درس دیا جن میں نماز کی پابندی کی تلقین کی گئی ہے۔مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ ضلع گوجرانوالہ نے درس حدیث دیا۔بعد میں مندرجہ ذیل احباب نے تقاریر کیں۔مکرم سید سجاد حید ر صاحب زعیم انصار اللہ حافظ آباد مکرم چوہدری شفقت حیات صاحب امیر جماعت حافظ آباد مکرم ملک لطیف احمد صاحب زعیم انصار اللہ پیر کوٹ ثانی حافظ آباد بعنوان اسراء اور معراج " " " تربیت اولاد شرائط بیعت انسانی پیدائش کی غرض مکرم مولوی غلام احمد صاحب حافظ آباد آخر میں مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے خلافت کی اہمیت پر تقریر کی۔اس کے بعد کھانا اور نماز جمعہ کی تیاری کے لئے وقفہ ہوا۔خطبہ جمعہ مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے دیا۔نماز جمعہ کے بعد دوسرا اجلاس مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ایڈووکیٹ جماعت احمدیہ ضلع گوجرانوالہ و ناظم ضلع منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم خوانی کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر ہوئیں۔مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف بعنوان مسیح موعود کی بعثت کی اغراض اور ہماری ذمہ داریاں مکرم قائد صاحب مجلس خدام الاحمد بہ حافظ آباد سیرت حضرت مسیح موعود مکرم عبد القادر بھٹی صاحب مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر " " " انصار اللہ کی ذمہ داریاں بد رسوم کے خلاف جہاد مکرم صدر صاحب اجلاس نے اپنے اختتامی خطاب میں احباب کو حضرت خلیفہ لمسیح الثالث کی