تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 352
۳۵۲ صدر محترم کے خطاب کے بعد مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب نے ” حالات حاضرہ اور جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں“ کے عنوان پر تقریر فرمائی۔پھر مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔سوالات کے جواب حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی اور مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور مربی سلسلہ نے دیئے۔یہ سلسلہ مغرب کی نماز تک جاری رہا۔نماز مغرب کے بعد دوسرا اجلاس عام منعقد ہوا۔جس کی صدارت مکرم چوہدری احمد مختار صاحب نے فرمائی۔تلاوت قرآن کریم عہد اور نظم خوانی کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر ہوئیں۔(۱) مکرم قریشی محمد مسعود احمد صاحب بعنوان ” مطالبات تحریک جدید (۲) مکرم مولوی سلطان محمود انور صاحب بعنوان ” انصار اللہ کے فرائض بسلسلہ تربیت اولاد (۳) مکرم مولوی عبد السلام صاحب طاہر بعنوان ”نمازوں کی اقسام اور ان کی حکمتیں“ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد تمام شرکاء کی خدمت میں مجلس کی طرف سے کھانا پیش کیا گیا۔تیسرا اجلاس زیر صدارت مکرم مولوی سلطان محمود انور صاحب منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم خوانی کے بعد تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔عناونین یہ تھے: نماز با جماعت۔اطاعت نظام۔جماعت احمدیہ میں اخوت باہمی۔خدمت دین سے پہلو تہی قومی جرم ہے۔ازاں بعد خدام کا فی البدیہہ تقریری مقابلہ اور اطفال کا تلاوت قرآن کریم اور نظم خوانی کا مقابلہ بلحاظ معیار کبیر وصغیر کرایا گیا۔اجلاس پونے گیارہ بجے تک جاری رہا۔اجتماعی تہجد میں ۱۵۴۰ انصار و خدام شامل تھے۔نماز فجر کے بعد مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور مربی سلسلہ نے درس قرآن دیا۔چوتھا اجلاس مکرم زعیم صاحب اعلیٰ کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم خوانی کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر ہوئیں۔(۱) مکرم ڈاکٹر عبدالشکور صاحب اسلم بعنوان ” حفظانِ صحت (۲) مکرم مولوی عبدالحمید صاحب بعنوان وصیت“ (۳) مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور مربی سلسلہ بعنوان ”وقف عارضی ان تقاریر کے بعد پنتالیس منٹ انصار صاحبان کا مشاہدہ ومعائنہ اور سلو سائیکلنگ کا مقابلہ ہوا۔جس کے بعد مجلس کی طرف سے شرکاء اجلاس کو صبح کا ناشتہ پیش کیا گیا۔پانچواں اجلاس محترم صدر صاحب انصار اللہ مرکزیہ کے نامزد نمائندہ مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کی زیر صدارت منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم خوانی کے بعد مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت