تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 319 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 319

۳۱۹ سے زندگی بسر کرنے اور اپنی اولاد اور جماعت کے تمام نوجوانوں اور اطفال کی تربیت کی طرف توجہ دینے کی تاکید کی۔خصوصاًنماز با جماعت ادا کرنے اور اعلیٰ اخلاق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر محترم کے خطاب کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر صف دوم نے بتایا کہ چھ سال قبل حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے خدام اور انصار صف دوم کے انصار کے لئے رابطہ اور ملاپ کی مہم کے لئے سائیکل سکیم کا اجراء فرمایا تھا۔اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کو تاکیداً فرمایا ہے کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ پس اس حکم کے ماتحت حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہونے کی وجہ سے ہمارا فرض ہے کہ دیہات میں ہر جگہ پہنچیں۔لوگوں سے رابطہ قائم کریں اور ان کی تکالیف کا علم پا کر انہیں حتی المقدور دُور کرنے کی کوشش کریں۔اس غرض کے لئے صف دوم کے انصار بھائی سائیکل مہیا کریں خواہ نیا ہو یا پرانا اور سائیکل چلانا سکھیں اور پھر ایک دن مقرر کر کے اکٹھے اپنے اپنے حلقہ میں پہنچیں۔نماز مغرب کے بعد ایک دوست کے مکان پر ایک مجلس منعقد ہوئی جس میں انٹی کے قریب احباب نے شرکت کی۔اس میں بیس بائیس سنجیدہ غیر از جماعت احباب بھی تھے۔انہوں نے محترم صاحبزادہ صاحب سے جماعت کے متعلق مختلف سوالات کئے جن کے جوابات آپ نے قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں عام فہم انداز میں دیئے۔دس بجے شب یہ مجلس ختم ہوئی۔تربیتی اجتماعات ضلع فیصل آباد فیصل آبادشہر کے بعد مختلف اوقات میں بڑی بڑی مجالس میں بنتیں تربیتی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ان اجلا سات میں جن موضوعات پر تقاریر ہوئیں وہ درج ذیل ہیں۔سیرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔ذکر حبیب۔سیرت صحابہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور جماعت احمدیہ سلسلہ عالیہ احمدیہ اور اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت۔احمدیت اکناف عالم میں۔جماعت احمدیہ اور تبلیغ اسلام۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو ایک نمونہ بنانا چاہتا ہے۔عملی نمونہ کی ضرورت اور اہمیت۔ایک احمدی کے اوصاف۔ارکانِ اسلام کی پابندی۔تربیت اولاد۔تربیت نفوس۔برکاتِ خلافت۔انصار اللہ کی ذمہ داریاں۔غلبہ اسلام کے بارے میں ہماری ذمہ داریاں۔تحریکات انصار اللہ۔ان اجلاسات میں مکرم سید احمد علی شاہ صاحب قائد تربیت (۱۶) اجتماعات)، مکرم صوفی محمد الحق صاحب قائد اصلاح وارشاد (۱۳ اجتماعات ، مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید (۳ اجتماعات ) حضرت مولوی محمد حسین صاحب صحابی مکرم حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب ، مکرم مولوی محمد دین صاحب مربی ضلع، مکرم