تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 279 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 279

۲۷۹ ہوتے بھی شکایت کی جاسکتی ہے۔“ ہدایت صدر مجلس: تجویز نمبر۲ کے سلسلہ میں سب کمیٹی کی جملہ سفارشات نامنظور سمجھی جائیں کیونکہ حضور کے ارشادات کی روشنی میں دستور اساسی کے کسی قاعدہ کو بدلنے کی ضرورت نہیں۔سفارش سب کمیٹی : ۴۔دستور اساسی کے قاعدہ اے کے الفاظ بدل کر مندرجہ ذیل قاعدہ بنایا جائے۔دوران سال شوری کے کسی فیصلہ کو بدلنے کی ضرورت پیش آ جائے تو صدر مجلس کو خلیفہ وقت کی منظوری سے ایسا کرنے کا اختیار ہوگا۔“ فیصلہ حضرت خلیفہ امسیح" " موجودہ درست ہے" تجویز نمبر ۳: (بابت انتخاب صدر ) سب کمیٹی ایجنڈا کی تجویز نمبر۳ کو منظور کرنے کی سفارش کرتی ہے۔تجویز نمبر ۴: (( قاعده نمبر ۱۵۲ میں ناظم ضلع کا انتخاب امیر مقامی، پریذیڈنٹ یا ان کے نمائندے کی نگرانی میں ہوگا جس میں مجالس ماتحت کے زعماء شریک ہوں گے۔“ کی بجائے یہ الفاظ ہوں۔وو ناظم ضلع کا انتخاب مرکز کی نگرانی میں ہو گا۔جس میں مجلس عامہ ضلع میں شامل مجالس کے زعماء اعلی۔زعماء اور نمائندگان شوریٰ انصار اللہ شریک ہوں گے۔“ وضاحت: قاعدہ نمبر۵۳ اور ۱۵۲ میں تضاد ہے اس لئے یہ ترمیم ضروری ہے تا کہ دونوں قواعد میں مطابقت ہو جائے۔سفارش سب کمیٹی : سب کمیٹی ایجنڈا کی تجاویز نمبر ۴ الف - آب ۴ ج کو منظور کرنے کی سفارش کرتی ہے۔فیصلہ صدر مجلس نمبر ۴ (الف) نمائندگان شوریٰ انصار اللہ کی انتخاب میں شمولیت کی ضرورت نہیں۔کورم کے لئے وقت ہوگی۔اس لئے قاعد ۱۵۲،۵۳۰ کے الفاظ حسب ذیل منظور ہے قاعدہ نمبر ۵۳۔مجلس عامہ ضلع میں شامل مجالس کے زعماء اعلی ناظم ضلع کا انتخاب کر کے منظوری کے لئے نام صدر مجلس کے سامنے پیش کریں گے۔کو رم ۱/۲ ہوگا۔اگر ایک بارا جلاس بلانے پر یہ کورم پورا نہ ہو تو دوسری بار کورم ۱/۳ ہو گا۔یہ انتخاب مرکزی نگرانی میں ہوگا۔اگر مطلوبہ انتخاب تین ماہ کے اندر باوجود کوشش عمل میں نہ آ سکے تو صدر مجلس کی طرف سے نامزدگی کی جاسکتی ہے۔“ قاعدہ نمبر ۱۵۲ ناظم ضلع کا انتخاب مرکز کی نگرانی میں ہو گا۔جس میں مجلس عامہ ضلع میں شامل مجالس کے زعماء اعلیٰ / زعماء شریک ہوں گے۔کورم۔۔۔۔۔الخ۔سب کمیٹی کی رپورٹ منظور ہے۔(ب) قاعدہ نمبر۴۲ میں مجلس عاملہ مرکزیہ کے اراکین کے بعد صحابہ کرام کے الفاظ بڑھائے جائیں۔