تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 248
۲۴۸ اپنے شعبہ کو متحرک کریں۔صدر محترم نے فرمایا جہاں تک شہری مجالس کا تعلق ہے۔تو میرا تاثر یہ ہے کہ ٹھوس کام کم اور رپورٹ میں لفاظی زیادہ ہوتی ہے۔اپنے دورہ سیالکوٹ کے سلسلہ میں صدر محترم نے اس حقیقت سے پردہ اٹھایا کہ مرکزی ہدایات اور لائحہ عمل کو ناظمین اور نگران حلقہ جات آگے مجالس تک پہنچاتے ہی نہیں۔یہ دیکھا ہی نہیں جاتا کہ پانی کنویں سے کھیتوں تک پہنچتا بھی ہے یا نہیں۔۲۸ مجالس میں سے ۲۱ مجالس اجلاس میں حاضر تھیں لیکن کسی ایک مجلس کو بھی مرکزی پروگرام کا علم نہیں تھا۔کام آنکھیں بند کر کے ہو رہا ہے۔ذمہ داری قائدین کی ہے کہ مرکزی پروگرام کو ہر مجلس تک پہنچائیں۔مثلاً تفسیر صغیر کا ہر احمدی گھرانہ میں موجود ہونا۔یہ حضور اقدس کی بابرکت تحریک ہے۔اسے نافذ کرنا قائد صاحب تعلیم کا کام ہے۔لیکن یہ تحریک ہر مجلس تک پہنچا ئیں گے تو اس پر عمل ممکن ہو گا۔اس طرح ہر قیادت اپنے شعبہ کا تھوڑا تھوڑا کام دیہاتی مجالس کو دیں تو سال کے اختتام پر بہت کچھ کیا جا سکتا ہے بہر حال کام بتدریج اور مسلسل ہونا چاہئیے۔اصلاح و ارشاد کے بارہ میں فرمایا کہ اس شعبہ کا تفصیلی پر وگرام چارٹ نقشے تو بہت کچھ ہیں لیکن پھر بھی پتہ چلتا نہیں کہ کیسے کام کرنا ہے۔مجالس سوال و جواب بہت مفید لیکن جب تک تبلیغ کے جذ بہ اور اخلاص کو ٹھوس چینل میں نہیں ڈالا جاتا ، اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں۔مرکزی نمائندگان کے دورہ جات سے جو بیداری اور جذبہ خدمت دین پیدا ہوتا ہے، اس کی آبیاری ضروری ہے ورنہ یہ جذبہ پھر سرد پڑ جاتا ہے۔رپورٹوں میں اصلاح وارشاد کا کالم بھی اکثر خالی ہوتا ہے۔آخر بیعتیں جاتی کہاں ہیں؟ لہذا اصلاح وارشاد کا کوئی نقطہ آغاز معین کر کے پھر کام کو آگے بڑھا ئیں اور تدریجی ترقی کا رجسٹر میں ریکارڈ ہو۔تبلیغ کرنے کے اہل انصار کی فہرستیں موجود ہوں۔مجالس سوال و جواب میں احمدیوں کی شرکت بھی ضروری ہے۔اور اردگرد کی مجالس کو بھی بلایا جائے۔بڑی مجالس کے اردگر دمختلف اضلاع کے سیکٹر وار نقشے بھی موجود ہوں۔مختلف اضلاع کو اپنے نائین کے سپرد کر یں۔یہ کام اتنا بڑا ہے کہ آٹھ دس نائبین بھی کم ہیں۔مجالس سوال و جواب کی ٹپس (TAPES) تیار کرانا ضروری ہے۔مقامی مجالس کو پابند کیا جائے کہ ریکارڈنگ کا انتظام کریں اور ایک نقل مرکز کو قیمت مہیا کریں۔یہ ٹپس دوسرے مقامات پر استعمال ہوں گی۔مکرم نائب صدر صاحب کے ذریعہ غیر ممالک کو بھی یہ ٹپس بھجوائی ہیں ، بہت خوش کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔بہر حال مرکزی عہدیداران مجالس سوال و جواب کے لئے اسی شرط پر جائیں گے کہ ساری کارروائی ٹیپ کرنے کی ذمہ داری مقامی مجالس پر ہوگی۔صدر محترم نے قیادت تجنید کے بارہ میں فرمایا کہ صحیح کام نہیں ہو رہا ہے۔بہت کام کی گنجائش ہے۔قائد صاحب تجنید ، قائد مال کے ساتھ مل کر پروگرام بنائیں۔تجنید ٹھیک کرائیں۔کراچی کی ایک مجلس پر کام کیا تو