تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 210 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 210

۲۱۰ جاسکتا۔تو اس کا ہم نے فی الحال یہ حل تجویز کیا کہ نسبتاً ایسا آسان فہم فارم تجویز کیا جائے جس سے لوگ ڈریں نہیں اور خوفزدہ ہو کر کام سے باز نہ آجائیں اور آسان کر کے ایسا طریق کار تجویز کیا جائے کہ رفتہ رفتہ مجالس ان سارے کاموں کو کر لیں۔ان کو پتہ ہی نہ لگے کہ ہم نے کتنا مشکل کام کر لیا ہے۔مشکل سمجھ کر اگر آغاز کریں گے تو نہیں ہو سکے گا۔انگریزی میں ایک محاورہ ہے کہ HE DID NOT KNOW IT WAS IMPOSSIBLE SO HE WENT FORWARD AND DID IT۔کہ ایک آدمی کو پتہ نہیں تھا کہ ناممکن کام ہے۔وہ آگے بڑھا اور کر لیا۔اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے سامنے کچھ بھی ناممکن نہیں تو چیزیں اپنے علم سے ناممکن بنتی ہیں۔اگر یقین کامل ہو تو اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے سامنے تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ہماری اصطلاحوں میں بعض چیزیں ناممکن ہوتی ہیں۔اس لئے حوصلہ پیدا کرنے کے لئے ہم نے یہ تجویز سوچی ہے۔اب میں اس کی تفصیل بیان کرتا ہوں۔شعبوں کو کارکنان نے کس طرح پڑھنا ہے اور کس طرح ان پر عمل کرنا ہے اور کس طرح کروانا ہے۔اب مثلا تعلیم ہے، تعلیم میں بہت سے اندراجات ہیں۔بعض لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم ان پڑھ ہیں۔ہماری مجلس ان پڑھ ہے۔ہم دو بابے بوڑھے ) ہیں ، ہم کیا کر سکتے ہیں؟ جب میں ان سے سوال کرتا ہوں تو پتہ چلتا ہے اور وہ خودمان لیتے ہیں کہ ہاں کام کی گنجائش تھی۔ہمیں خیال ہی نہیں آیا۔یہ سمجھانا ناظم ضلع اور ان کے کارکنوں کا کام ہے اور اپنے زعماء کی تربیت کریں اور ان کو بتایا جائے کہ کس طرح کام کرنا ہے۔مثلاً ایک صاحب تھے۔انہوں نے کہا کہ میں ان پڑھ ہوں اور یہ بھی کہا کہ میں اس مجلس میں اکیلا ہوں۔مجلس موجود ہے۔میں نے کہا آپ کا کوئی بچہ پڑھا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا، ہے اللہ کے فضل سے۔میں نے کہا پھر آپ پڑھانے کی بجائے پڑھنا شروع کر دیں۔یہ بھی تو تعلیم ہے۔اپنے بچے سے کہیں کہ دیکھو! میں نے تم پر کتنے احسان کئے ہیں۔میں خود ان پڑھ تھا لیکن تمہیں پڑھنے والا بنادیا اور میرے اس احسان کی وجہ سے تمہاری آئندہ نسلوں کی تقدیر بدل جائے گی۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ تم احسان کا بدلہ اتارو۔تفسیر صغیر پکڑو اور مجھے اس کے سبق دینے شروع کرو۔بچے کی بھی تربیت ہورہی ہوگی، آپ کی بھی ہو رہی ہوگی اور آپ رپورٹ میں یہ کھیں گے کہ سو فیصدی انصار یعنی ایک ، خدا کے فضل سے تفسیر صغیر کا مطالعہ کر رہے ہیں۔جن مجالس میں ہزار انصار ہیں ان سے آپ آگے بڑھ جائیں گے فیصدی کے حساب سے تو کتنا آسان کام ہے۔وہ کہنے لگے بہت آسان ہے۔میں انشاء اللہ کروں گا۔