تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 3 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 3

یعنی اے مومنوں کی جماعت ! تمہارا نصب العین نیکیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانا ہے۔اس نصب العین کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور اسی سے مدد مانگتے ہوئے ہم انصار اللہ اپنے نئے سال کا آغاز کرتے ہیں۔ہماری مسابقت کی دوڑ انفرادی بھی ہے اور اجتماعی بھی ، اپنوں سے بھی اور غیروں سے بھی ، ہمارا مقابلہ اندرونی بھی ہے اور بیرونی بھی ، ہر رکن کا دوسرے رکن سے نیکیوں میں آگے بڑھنے کا ایک مسلسل مقابلہ ہے۔جسے زندگی کا آخری سانس ہی منقطع کرے گا۔مجلس کی ہر شاخ کا دوسری شاخ سے مقابلہ ہے۔ہر صوبہ کا دوسرے صوبہ سے، ہر ملک کا دوسرے ملک سے۔پھر ہمارا مقابلہ ہے خدام الاحمدیہ کے ساتھ ، اور ہمارا مقابلہ ہے لجنہ اماءاللہ کے ساتھ ، اور ہر اس مذہبی اور غیر مذہبی تنظیم سے بھی ہمارا مقابلہ ہے جو کوئی بھی نیک مقصد اپنے سامنے رکھتی ہے۔اس عظیم دوڑ میں دعا، عزم مسلسل جد و جہد اور تو کل ہمارے لئے قوت کے سرچشمے ہیں۔پس میرے انصار بھائیو! آگے بڑھو اور اس مقدس مقابلہ میں کسی سے پیچھے نہ رہو اور اپنی اپنی ہمت اور اپنی اپنی توفیق کے مطابق ہر اس نیک کام میں مسابقت کی روح کے ساتھ حصہ لوجس کی طرف خدا اور اس کا خلیفہ تمہیں بلاتے ہیں۔قائدین مجلس مرکزیہ نے بڑی کاوش اور توجہ کے ساتھ مجالس کے لئے سال رواں کا لائحہ عمل تجویز کیا ہے جو آپ کو بھجوایا جارہا ہے۔اس سے متعلق ایک اہم بنیادی بات آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں۔آغاز سفر سے پہلے مقام آغاز کی تعیین کیجئے ورنہ آپ کو کبھی اس امر کا اطمینان نہیں ہو سکے گا کہ آپ نے کتنا سفر طے کیا ہے۔لائحہ عمل کے ہر شعبے میں آپ اپنے گزشتہ کام کو لوظ رکھتے ہوئے بڑی آسانی سے مقام آغاز کی تعین کر سکتے ہیں۔جس کی معین مثالیں حسب ذیل ہیں۔مثال نمبرات تعلیم الف: گزشتہ سال آپ کی مجلس کے کتنے انصار نے کتنے افراد جماعت کو دینی تعلیم دی ؟ مثلاً بچوں کو نماز سکھائی یا ناظرہ یا با ترجمہ قرآن کریم پڑھایا۔ب: آپ کی مجلس کے کتنے انصار نے مرکزی امتحانات میں شرکت کی وغیرہ وغیرہ۔ان دونوں سوالات کا جو بھی جواب آئے اسے ایک رجسٹر بنا کر اس صفحہ کے شروع میں درج فرمالیں جو شعبہ تعلیم کی کارروائی درج کرنے کے لئے مخصوص کیا گیا ہو۔یہ آپ کا مقامِ آغاز ہے۔یہ لکھنے کے بعد اس اندراج کے سامنے یہ لکھئے کہ آئندہ سال شق الف میں کیا اضافہ کریں گے اور شق ب میں کیا اضافہ کریں گے۔یہ آپ کی مجلس کا سال رواں کا نصب العین بن جائے گا۔بعد ازاں ہر ماہ