تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 144
۱۴۴ اجلاس عام کا انتظام تھا۔۴۰/۸۰ انصار حاضر تھے۔منتظمین کے خیال میں یہاں کے حالات کے لحاظ سے یہ بہت اچھی حاضری تھی۔خدام اور اطفال بھی تھیں کے قریب موجود تھے۔اجلاس میں مکرم نائب صدر صاحب نے مناسب حال امور بیان کئے۔اجلاس عام کے بعد پانچوں زعمائے مجالس کی میٹنگ میں محترم نائب صدر صاحب نے مفصل ہدایات دیں۔یکم جون کو برمنگھم میں انصار کا اجلاس عام میں قریب کے شہروں کے انصار بھی آئے ہوئے تھے۔حاضری خوش کن تھی۔مکرم نائب صدر صاحب نے بعض تربیتی امور بیان کئے اور مجلس عاملہ کا تقر رکیا۔۲ جون کو ہیمنگٹن سپا اور کوونٹری کا دورہ کیا گیا۔اجلاس میں عہدیداران کا تقرر عمل میں آیا۔مکرم نائب صدر صاحب نے ہدایات دیں۔۴ جون کو گلاسکومشن ہاؤس میں انصار کا اجلاس عام ہو ا۔مکرم نائب صدر صاحب نے ہدایات دیں۔۵ جون کو بریڈ فورڈ میں مکرم نائب صدر صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔شام کے وقت انصار کا اجلاس عام منعقد ہوا جس میں لائحہ عمل کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں نماز با جماعت اور نماز جمعہ۔نیز مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔تبلیغ کے سلسلہ میں آپ نے یہ نصیحت کی کہ ہر ناصر کم از کم ایک انگریز کوز یر تبلیغ رکھے۔لٹریچر کی تقسیم اور لائبریریوں میں قرآن مجید رکھوانے کی تحریک کی۔4 جون کو ہڈرزفیلڈ کے نئے خرید کردہ مشن ہاؤس میں انصار کا اجلاس عام ہو ا۔حاضری تسلی بخش تھی۔خدام بھی اجلاس میں موجود تھے۔جو انصار اجلاس میں شامل نہ ہو سکے تھے، ان کے گھروں پر جا کر ملاقات کی۔ے جون کو مانچسٹر کے اجلاس عام میں سب انصار حاضر تھے اور کافی دور دور کے فاصلے سے آئے تھے۔مکرم نائب صدر صاحب کے وہاں پہنچنے سے قبل ہی زعیم صاحب نے جملہ مطلوبہ کاغذات (تجنید ، بجٹ وغیرہ) تیار کئے ہوئے تھے۔اجلاس میں انصار کے علاوہ خدام ، اطفال، لجنہ بھی شامل تھی۔مکرم نائب صدر صاحب نے ۱۰ جون کو لیوٹن کا دورہ کیا۔واٹ فورڈ ہلٹن کینز اور بعض قریبی شہروں کے انصار بھی اکٹھے ہوئے۔اجلاس عام میں ۱۳/ ۸ انصار حاضر تھے۔ضروری ہدایات دی گئیں۔ا جون کو آکسفورڈ کے دورہ کے دوران اجلاس عام میں آٹھ میں سے پانچ انصار حاضر تھے۔۱۲ جون کو نا ئب صدر صاحب نے ایسٹ لندن میں خطبہ جمعہ دیا اور انصار کے اجلاس میں خطاب کیا۔۱۳ ۱۴ جون ۱۹۸۱ء کو مجالس انصار الله انگلستان کا سالانہ اجتماع لندن میں ہو ا۔جہاں تین مختلف اجلاسوں میں مکرم نائب صدر صاحب نے خطابات فرمائے جن میں انصار اللہ کے قیام کی غرض وغایت کے علاوہ انصار اللہ کے لائحہ عمل پر اراکین کو تفصیل سے آگاہ کیا اور عہدیداران کے اجلاسات میں ضروری ہدایات دیں۔