تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 99
۹۹ مبشرین اور نئے علماء جماعت کو آپ سے تلمذ کا اعزاز حاصل تھا۔مجلس انصار اللہ کے مرکزی اجتماعات میں ہر سال اپنے علمی مقالہ جات اور تقاریر سے نمایاں حصہ لیتے جس کی کمی کا احساس یقیناً ہمارے لئے ایک ناگزیر امر ہے۔محترم قاضی صاحب کی وفات سے ایک بہت بڑا خلا نظر آ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اپنے فضل سے الہی جماعتوں کے ساتھ اپنی سنت کے مطابق اس کو پُر فرمائے۔اللہ تعالیٰ مکرم قاضی صاحب کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی تو فیق اور جماعت احمدیہ کو نعم البدل عطا فرمائے۔آمین۔بے اے خُدا بر تربت أو ابر رحمت با بار (۳۴) تنیسواں سالانہ اجتماع ۱۹۸۰ء مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع ۳۱ اکتوبر و یکم و۲ نومبر ۱۹۸۰ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار دفتر مجلس انصار اللہ مرکز ی ربوہ کے احاطہ میں منعقد ہوا۔صدر محترم کی طرف سے خصوصی اپیل اجتماع میں شرکت کے لئے انصار کو صدر محترم نے مندرجہ ذیل ولولہ انگیز الفاظ میں تحریک کی۔یہ اعلان ماہنامہ انصار اللہ اور روزنامہ الفضل میں تو اتر کے ساتھ شائع ہوئے۔آپ نے لکھا: تنیسواں سالانہ اجتماع انابت الی اللہ، دعاؤں اور ذکر الہی کے زندگی بخش ماحول میں اپنی مخصوص روایات کے ساتھ ربوہ میں منعقد ہورہا ہے۔جسے ہمارے محبوب امام حضرت اقدس خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بھی اپنے انفاس قدسیہ سے برکت دیں گے۔پس خلافت کے پروانوں کے لئے صلائے عام ہے کہ اپنے محبوب امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شمع خلافت کے گردا کٹھے ہو جائیں اور اس اجتماع کی عظیم روحانی برکات سے مستفیض ہو کر اپنی روح کو نئی جلا بخشیں۔ابراہیمی طیور! آؤ اور اس روح پر دور فضا میں چند زندگی بخش لمحات گزارو ( ۳۵ ) تفصیلی رپورٹ پہلا دن اجلاس اوّل ۱۳۱ اکتوبر کو تین بج کر پینتیس منٹ پر حضرت خلیفہ المسیح الثالث حاضرین کے پُر جوش نعروں کی گونج میں سٹیج پر تشریف لا کر کرسی صدارت پر رونق افروز ہوئے۔اجتماع میں شامل ہونے والوں کی تعداد منتظمین کی تو قعات