تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 98
۹۸ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے چندہ تحریک جدید کا سالانہ ٹارگٹ پندرہ لاکھ روپیہ سے بڑھا کر اٹھارہ لاکھ روپیہ کر دیا ہے لہذا خلصین آگے بڑھیں اور اپنے اخلاص و ایمان کا پھر ثبوت دیں۔تمام انصار اس تازہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے بھر پور تعاون کریں۔صدر مجلس نے عہدیداران انصار کو ہدایت کی کہ مجلسی سطح پر کوئی رکن اس صدقہ جاریہ کے ثواب سے محروم نہ رہ جائے۔اس مقصد کے لئے ہر ناصر بھائی کو اس میں شامل کیا جائے اور وعدہ کو معیاری بنانے کی سعی کی جائے تاکہ ہم وعدہ اور وصولی ہر دو اعتبار سے حضور کے مقرر فرمودہ ٹارگٹ کے حصول میں کامیاب ہو جائیں۔صدر مجلس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جملہ مجالس کو اس مہم میں کامیاب و کامران فرمائے اور حسنات دارین سے نوازے۔آمین۔محترم صدر صاحب نے یہ بیان ۲۴ جون ۱۹۸۰ء کو جاری کیا۔﴿۳۱﴾ وصال حضرت مولانا قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری سلسلہ کے مخلص خادم، نامور عالم دین، محقق ، مفسر اور مقر ر حضرت مولانا قاضی محمد نذیر صاحب فاضل ۱۵ستمبر ۱۹۸۰ء کو رات آٹھ بجے اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔آپ کی عمر ۳ ۸ سال تھی۔آپ کی نماز جنازہ حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب امیر مقامی نے پڑھائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین کے بعد دعا کروائی۔(۳۲) سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ۱۹ ستمبر ۱۹۸۰ء بعد نماز جمعہ واشنگٹن (امریکہ ) میں آپ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جس میں قریباً ایک ہزا ر ا حباب شامل ہوئے۔(۳۳) مجلس عاملہ مرکزیہ نے اپنے اجلاس منعقدہ ۱۲۸ اکتوبر ۱۹۸۰ء میں مندرجہ ذیل قرارداد تعزیت منظور کی۔دد مجلس عاملہ مرکزیہ کا یہ اجلاس سلسلہ عالیہ احمدیہ کے فاضل اجل عالم باعمل حضرت قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری کی اندوہناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ قاضی صاحب کی وفات پر ہماری وہی کیفیت ہے جس کا اظہار ہمارے آقا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں فرمایا تھا۔اَلْعَيْنُ تَدْ مَعُ وَ الْقَلبُ يَحْزُنُ وَلَا نُقُول الْإِبِمَا يَرْضَى بِهِ رَبُّنَا حضرت قاضی صاحب مرحوم زندگی کے آخری سانس تک سلسلہ کی جس طرح بے لوث خدمت انجام دیتے رہے وہ ہم سب کے لئے مشعل راہ رہے گی۔محترم قاضی صاحب مرحوم ایک انتھک محنتی اور گہرے غور وفکر کے حامل بزرگ تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو تقریر اور تحریر میں یدطولیٰ حاصل تھا۔آپ کی چالیس کے قریب تصانیف آپ کے تبحر علمی پر شاہد ہیں۔اسی طرح آپ کا درس قرآن مجید اور ٹھوس علمی تقاریر ، انداز بیان اور قوت استدلال سامعین پر ایک خاص اثر کی حامل تھیں۔خاص طور پر جلسہ سالانہ کی تقاریر حباب جماعت کو ہمیشہ یادر ہیں گی۔آپ کو سالہا سال جماعت احمد یہ کے تعلیمی اداروں میں بطور استاد و پرنسپل جامعہ احمدیہ خاص خدمات کا شرف حاصل تھا اور اسی طرح بیشتر