تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 97 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 97

۹۷ پہلے گزر چکے انبیاء، تمام انبیاء سے افضل ہیں۔اس لئے کہ عکس کامل ہیں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے۔اور کوئی عکس کامل نہیں ، ﴿۲۹﴾ جماعت کی تعلیمی ترقی کے بارہ میں حضرت خلیفہ امسح الثالث کے اہم ارشادات مجلس مشاورت ۱۹۸۰ء کے ایجنڈا کی تجویز نمبر۲ جماعت احمدیہ کے معیار تعلیم کے بارہ میں شوری کمیٹی کی تعلیمی رپورٹ پر مشتمل تھی۔سیدنا حضرت خلیفتہ امیج الثالث نے جماعت احمدیہ کی تعلیمی ترقی کے بارہ میں اہم ہدایات جاری فرما ئیں۔حضور رحمہ اللہ کے ارشادات کا خلاصہ آپ ہی کے الفاظ میں درج کیا جاتا ہے۔فرمایا : جب ہم نے یہ کمیٹی بنائی تھی تو اُس وقت سے اب ہم بہت آگے نکل گئے ہیں۔گزشتہ جلسہ سالانہ پر میں نے وظائف کا اعلان کیا تھا کہ مستحق اور ذہین طلباء کو بغیر ذہنی نشو و نما کے نہیں چھوڑا جائے گا۔اس کا نام انعامی وظیفہ نہیں بلکہ ادائیگی حقوق طلبہ“ رکھنا چاہئے۔جتنا کسی کا حق بنتا ہے جماعت اس کا وہ حق ادا کرے۔یعنی کسی کے حق کی ادائیگی میں جو کمی ہے وہ جماعت پوری کرے۔“ آ ئندہ دس برس کے اندر ہر احمدی قرآن کریم کی تعلیم اپنی عمر کے مطابق سیکھے۔یہ کام خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، لجنہ اماءاللہ کے ذمہ ہے۔خدام نے کام شروع کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کو احسن انجام تک پہنچنے کی تو فیق عطا کرے۔لجنہ کی رپورٹ آ چکی ہے۔کراچی میں میں نے سے مارچ کے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان کیا تھا کہ پہلے مرحلے میں ہر احمدی گھرانے میں ایک تو تفسیر صغیر کا ہونا ضروری ہے اور دوسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ تفسیر قرآن بھی پڑھنی ضروری ہے جو سورہ کہف تک پانچ جلدوں میں چھپ چکی ہے۔میں نے اسی سلسلہ میں خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ ان کے خریدنے کے لئے اپنی اپنی کلب بنا ئیں اور جماعت ایک کمیٹی بنائے جوان ہر سہ تنظیموں میں COORDINATION پیدا کرے اور یہ دیکھے کہ ایک کتاب ایک گھر میں چار راستوں سے داخل نہ ہو۔خدام الاحمدیہ کی تنظیم اگر اپنے خادم کو دے دے تو پھر لجنہ یا انصار کو یا جماعتی لحاظ سے اس گھر میں کتاب پہنچانے کی اس مرحلہ میں ضرورت نہیں۔یہ جو سکیم میں نے کراچی سے شروع کی تھی ، آج اس میں وسعت پیدا کر رہا ہوں اور اسے ساری جماعت کے لئے دینی تعلیم سکھانے کی بنیاد بنار ہا ہوں۔یہ سکیم اس سال مکمل ہو جانی چاہئے۔۳۰ " تحریک جدید کے ٹارگٹ میں اضافہ۔اخلاص کا ثبوت دینے کی دعوت ہے" صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے انصار کو ایک بیان میں تاکید فرمائی کہ