تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 75
۷۵ ان کی کوشش اور سعی کو آسان بنانا انصار کی ذمہ داری ہے۔فرمایا LEAD کرنے والے منگ کا کام پچھلوں کے لئے سہولت پیدا کرنا ہے۔جماعت احمدیہ میں مختلف AGE GROUP بنا دیے ہیں۔ان تنظیموں میں سب سے اہم اور مشکل ذمہ داری بعض لحاظ سے انصار اللہ کی ہے۔ان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کو دلائل کے ساتھ نشانات کے ساتھ ، معجزات کے ساتھ ، محبت کے ساتھ ، پیار کے ساتھ ، حسنِ اخلاق کے ساتھ، بے لوث خدمت کے ساتھ اسلامی حسن کو دُنیا کے سامنے پیش کریں۔اسلام کی قوتِ احسان کو وہ اپنے اندر جذب کر کے دنیا کو مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچیں۔ہر احمدی نے ہر غیر مسلم کے لئے جذب پیدا کرنا ہے اور اسے اسلام کی طرف لانا ہے۔اس خطاب میں حضور نے صلحائے اسلام کی مثالیں پیش کیں۔مثلاً حضرت داتا گنج بخش ،حضرت خواجہ اجمیری کہ کس طرح انہوں نے مخالف ماحول میں ڈیرے ڈالے۔﴿۲۸﴾ حضور کے خطاب کا متن وو حضور رحمہ اللہ کے خطاب کا مکمل متن ابھی تک غیر مطبوعہ ہے۔اسے یہاں پیش کیا جارہا ہے۔انصار اللہ جماعت کے قائد ہیں۔انہیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہئے۔ایک آبی جانور ہے جس کا نام ہے مگ۔جس وقت یہ اُڑتا ہے اور لمبی اس نے پرواز کرنی ہو تو اس کی شکل ڈار کی طرح بن جاتی ہے۔سب سے آگے ایک ہوتا ہے اور یہ ان کا لیڈ ر ہوتا ہے۔سب سے مشکل پرواز اس ایک مگ کی ہے کیونکہ اس کی پرواز سے جو پر ملتے ہیں، اس سے ہوا میں ایسی حرکت پیدا ہوتی ہے کہ پیچھے آنے والے جو اس کے ساتھی لگ ہیں ، ان کو اڑنے میں سہولت ہو جاتی ہے۔اور کچھ عرصے کے بعد جب یہ تھک جاتا ہے تو اُن کو خدا تعالیٰ نے یہ عقل دی ہے کہ ڈار میں سے جو سب سے آگے سب سے مضبوط مگ ہے، وہ ڈار میں اپنی پوزیشن نمبر ایک چھوڑ دیتا ہے۔پیچھے سے ایک اور آگے اس کی جگہ پہ آ جاتا ہے اور وہ آگے اُن کو لیڈ LEAD کرتا ہے اور یہ پیچھے ہو جاتا ہے۔انصار اللہ کی مثال اس گروہ کی ہے جو یکے بعد دیگرے آگے آتے اور لیڈ LEAD کرتے ہیں۔یہ قائد ہیں جماعت کے۔ایک اور مثال میں انہیں سپئیر ہیڈ SPEAR HEAD بھی کہا جا سکتا ہے۔ان سے پیچھے خدام الاحمدیہ ہیں۔اُن کی راہ کو ہموار کرنا۔ان کی کوشش اور سعی کو آسان بنا دینا ، یہ ذمہ واری انصار اللہ کے اوپر ہے۔اور پیچھے پھر ایک اور گروپ ہے جسے ہم اطفال کہتے ہیں۔انصار اللہ بوڑھوں کا نام نہیں، انصاراللہ سب سے زیادہ طاقتور ہمت والوں کا نام ہے یعنی جماعت احمدیہ کے اُس حصہ کا نام ہے جو اپنے کام میں سب سے زیادہ طاقتور ہے۔کوئی شخص یہ کہے اجی بڑی عمر میں بہت سی کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہے۔تو وہ تو ہے جسمانی لحاظ سے کمزوری۔اگر انصار اللہ۔اگر یہ جماعت پہلوانوں کی جماعت ہوتی تو اُن کے جو