تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 62
۶۲ (۵) ربوہ میں ضلع جھنگ کے عہدیداران کے اجلاس میں شرکت کی۔ان کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔رپورٹ قیادت تربیت مکرم صدر صاحب مجلس کی راہ نمائی میں مطبوعہ ہدایات جملہ مجالس میں پہنچا کر عمل پیرا ہونے کے لئے تلقین کی گئی۔کام کا مختصر خاکہ پیش خدمت ہے۔(1) مجالس کی آمدہ رپورٹوں پر حسب موقعہ تبصرہ کیا جاتا رہا۔قائدین کی میٹنگوں میں شرکت کی گئی۔(۲) ہفتہ تربیت کے لئے دو مضمون اور دو ورقہ پمفلٹ کے لئے مضمون لکھ کر دیا گیا۔(۳) قائد صاحب تربیت نے تمہیں خطبات نکاح و جمعہ دیئے۔(۴) درس قرآن کریم احادیث و کتب سلسلہ کی تعداد۲۱۵ ہے۔(۵) تربیتی وتبلیغی تقاریر کی تعداد ۹۸ ہے۔(1) رفع تنازعات کی تعداد پانچ ہے۔ایک جگہ کئی سال پرانا تناز عدل ہوا۔الحمد للہ (۷) شائع ہونے والے تربیتی مضامین کی تعداد انیس ہے۔(۸) قیادت تربیت کے سات سرکلر مجالس کے لئے بھیجے گئے۔(۹) مرکز سلسلہ ربوہ میں گیارہ محلہ جات میں کام کرنے کا موقعہ ملا۔(۱۰) مجلس مرکزیہ کے زیر اہتمام تینتیس مقامات کا دورہ کیا گیا۔رپورٹ قیادت اصلاح وارشاد آغاز میں قیادت ہذا کے قائد مکرم مولانا بشارت احمد صاحب بشیر تھے۔بعد ازاں ان کے رخصت پر جانے کی وجہ سے صدر محترم نے حضور کی منظوری سے مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب کو قیادت ہذا کا قائد مقرر کیا اور مولوی عبدالرشید صاحب رازی ان کے نائب مقرر ہوئے۔قیادت ہذا دورانِ سال مجالس کی آمدہ رپورٹوں پر حسب ضرورت ہدایات بھجواتی رہی۔اس بات پر زور دیا گیا کہ مجالس بیعتوں کا ٹارگٹ مقرر کر کے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اس پر مجلس کراچی نے لبیک کہتے ہوئے اپنا ٹارگٹ ایک ہزار بیعت مقرر کیا جو اگر چہ پورا تو حاصل نہیں کر سکے تاہم انہوں نے اس سال ۱۵۲ بیعتیں کروا ئیں۔دوسرے نمبر پر فیصل آباد رہا جہاں ۴۶ بیعتیں ہوئیں۔ضلع شیخو پورہ کے ناظم صاحب نے اس لحاظ سے ایک اچھی مثال کی کہ انہوں نے کئی مجالس کے انصار سے فرداً فرداً وعدے لئے کہ دوران سال وہ کتنے افراد زیر تبلیغ رکھیں گے۔اصلاح وارشاد کے میدان میں دوسری قابل ذکر مجالس جنہوں نے اپنی کوشش کو بہتر رنگ میں منظم کیا ،