تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 57 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 57

۵۷ ا۔ہر احمدی بچہ قاعدہ میسر نا القرآن پڑھے۔۲۔جو احباب قرآن کریم ناظرہ نہیں پڑھے وہ قرآن کریم ناظرہ پڑھیں۔جو ناظرہ جانتے ہوں وہ ترجمہ پڑھیں اور جو تر جمہ جانتے ہوں وہ تفسیر سیکھیں۔ہر احمدی بچہ کم از کم میٹرک پاس کرے۔۴۔تمام احمدی احباب اسلامی اخلاق کے پابند ہوں۔یہ خاص پروگرام مختصر طور پر اخبار الفضل مورخہ ۲۹ اکتوبر کے صفحہ اول پر شائع ہو چکا ہے۔اس ضمن میں مورخہ ۱۲ نومبر عاملہ مرکزیہ کا ایک اجلاس ہوا جس میں قرار پایا کہ تمام مجلس انصاراللہ کو کھا جائے کہ ہر مقام کی مجلس ، جماعت احمدیہ کے عہدیداران اور خدام الاحمدیہ سے مل کر جائزہ لیں کہ حضور کے ارشادات کی تعمیل کس طریق سے کی جائے۔جمله ممبران انصار اللہ کو توجہ دلائی جائے کہ اپنے گھروں کی طرف توجہ کریں اور دیکھیں کہ ان کے اہل وعیال اور دیگر عزیز جو ان کے گھروں میں رہائش رکھتے ہیں ، ان میں کس حد تک اس پروگرام کو رائج کرنے کی گنجائش ہے۔اپنے افراد خانہ کے مکمل کوائف جمع کر کے مجلس مقامی ان کیلئے پروگرام تجویز کرے نیز اپنے انصار کی تعلیم کا بھی پروگرام بنایا جائے جو قرآن کریم نہیں جانتے۔ہر مجلس قومی اخلاق سنوارنے کے لئے ایک لائحہ عمل تجویز کرے۔اہالیان ربوہ خصوصیت سے اس طرف توجہ دیں۔محترم زعیم اعلی صاحب ربوہ ایک سکیم تیار کریں اور مرکز میں بھجوائیں۔جماعت کے دوستوں کے آپس کے تعلقات بہتر اور اسلامی طریق کے مطابق ہونے چاہئیں۔ایسے نوجوان جو سیدھے راستہ سے بھٹک رہے ہوں، اُن کی تربیت کی طرف فوری اور خصوصی توجہ دیں۔ہر مجلس مندرجہ بالا امور کی مفصل رپورٹ تیار کر کے ایک ماہ کے اندر اندر مرکز کو ارسال کرے۔نوٹ: یہ یادر ہے کہ ضلعی سطح پر مکمل منصوبہ مکرم امیر صاحب ضلع کی نگرانی میں بنایا جائے گا جس میں ناظم ضلع انصار اللہ اور قائد ضلع خدام الاحمدیہ بھی شامل ہو نگے۔“ سالانہ اجتماع کے بارہ میں چند تاثرات خطوط بنام صدر محترم ا۔حضرت با بو قاسم الدین صاحب ناظم مجلس انصار اللہ ضلع سیالکوٹ ”ہمارا سالانہ اجتماع انصار اللہ ۱۹۷۹ء اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بڑا کامیاب، بابرکت، با رونق، پُر امن رہا، الحمد اللہ۔مبارک ہو ، مبارک ہو ، مبارک ہو۔