تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 33 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 33

۳۳ اس اجلاس کی دوسری اور آخری تقریر مکرم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ نے تربیت اولاد کے موضوع پر کی۔مکرم شیخ صاحب نے فرمایا کہ قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا کی رو سے تربیت اولاد کا پہلا زینہ انسان کا خود اپنا نیک نمونہ ہے۔سربراہ کو پہلے خود اپنی اصلاح کا حکم دیا پھر اپنی بیوی کی اصلاح کا حکم ہے۔عورت کا وجود پہلی اور بنیادی درس گاہ ہے۔جس کے زیر سایہ بچے تربیت پاتے ہیں اس لئے عورتوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا اور دینی ضرورتوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔بچوں کی تربیت کے لئے اولاً یہ ضروری ہے کہ بچے کے اندر سچ بولنے کی عادت ڈالی جائے۔نمازوں کی ادائیگی ، بڑوں کا ادب، جماعتی اور ذیلی تنظیموں سے لگاؤ، دیانتداری محنت کی عادت مستقل مزاجی اور ہمدردی کے اوصاف بچوں کے اندر پیدا کئے جائیں۔(19) تیسرادن اجلاس اوّل ۱۹ سالانہ اجتماع کے تیسرے دن کا آغاز بھی اجتماعی نماز تہجد سے ہوا۔نماز فجر باجماعت کے بعد پہلا اجلاس مکرم میاں بشیر احمد صاحب کوئٹہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔سب سے پہلے مکرم ملک سیف الرحمن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے قرآن کریم کا درس دیا۔آپ نے سورۃ فتح کی آخری آیت میں مومن کے جن اوصاف کو بیان کیا گیا ہے، ان کی تشریح فرمائی۔درس القرآن کے بعد مکرم قریشی سعید احمد صاحب اظہر مربی سلسلہ نے درس حدیث دیا۔آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ارشادات کی روشنی میں مومن کے اوصاف بیان کئے۔اس کے بعد مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب قائد ایثار نے ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس دیا اور علامات المقربین سے متعلق حضور علیہ السلام کا اقتباس پڑھ کر سنایا۔سلسلہ تقاریر میں پہلی تقریر مکرم چوہدری محمد انور حسین صاحب امیر ضلع شیخوپورہ نے کی۔اُن دنوں ضلع شیخوپورہ میں قبول حق کی جور و چل رہی تھی آپ نے اس کے پس منظر پر روشنی ڈالی اور قبول احمدیت کے بعض نہایت ہی ایمان افروز واقعات بیان کئے۔اس کے بعد مکرم حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب مربی سلسلہ نے آداب مجلس اور آداب گفتگو کے موضوع پر تقریر فرمائی۔مکرم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ راولپنڈی نے اپنی تقریر میں معاملات میں صفائی اور باہمی لین دین کے متعلق اسلامی تعلیم پیش کر کے واضح کیا کہ اسلام نے انسانوں کے آپس کے معاملات کے بارے میں بھی بڑی واضح اور پر حکمت تعلیم دی ہے۔تقاریر کے دلچسپ پروگرام کے بعد مکرم پر و فیسر حبیب اللہ خاں صاحب قائد تعلیم کے زیر انتظام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین صحابہ حضرت بابو قاسم الدین صاحب سیالکوٹ ،حضرت حکیم دین محمد صاحب ربوہ اور حضرت مولوی محمد حسین صاحب ربوہ نے ذکر حبیب کے موضوع پر اپنے اپنے تاثرات بیان کئے اور حضرت