تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 32
جواب: حضرت علی کرم اللہ وجہہ۔سوال کس قرآنی آیت میں اکثریت کے بگاڑ کا ذکر ہے اور اس کا علاج بتایا گیا ہے؟ جواب : سورۃ صافات کی آیت ۳۷۲ے میں۔﴿۱۷﴾ اجلاس عہد یداران اور تقریری و ورزشی مقابلے اس کے بعد دفتر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے ہال میں ناظمین علاقہ ، ناظمین اضلاع، زعماء اعلیٰ اور قائدین مجلس عاملہ مرکز یہ کا اجلاس محترم صدر صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اس دوران جلسہ گاہ میں مکرم قائد صاحب تعلیم کی سرکردگی میں انصار کا تقریری مقابلہ اور میدان میں ورزشی مقابلے ہوتے رہے۔تقریری مقابلہ میں مکرم مرید احمد صاحب شاہدرہ لاہور اول، مکرم ملک محمد شریف صاحب زعیم اعلیٰ را ولپنڈی دوم اور مکرم مرزا محمد حسین صاحب کراچی سوم قرار پائے۔(۱۸ دوڑ سو میٹر کے مقابلہ میں مکرم جمیل احمد صاحب طاہر احمدنگر اول اور مکرم رفیق احمد صاحب کھاریاں دوم قرار پائے۔والی بال کا فائنل مقابلہ ربوہ اور مجالس کراچی وسرحد کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔جس میں ربوہ کی ٹیم اول آئی۔رسہ کشی کا فائنل مقابلہ مجالس کراچی وسرحد اور مجالس صوبہ پنجاب کی ٹیموں کے درمیان ہو ا جس میں مجالس کراچی وسرحد کی ٹیم اول قرار پائی۔کلائی پکڑنے کے انفرادی مقابلوں میں مکرم عطاء اللہ صاحب چک چھور اول اور مکرم ملک احمد خاں صاحب مجوکہ دارالرحمت غربی ربوہ دوم قرار پائے۔گولہ پھینکنے کے مقابلہ میں مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب جڑانوالہ کو اوّل اور مکرم ملک احمد خاں صاحب مجو کہ دارالرحمت غربی ربوہ کو دوم قرار دیا گیا۔ان مقابلوں میں مکرم ماسٹر محمد انور صاحب ڈگری گھمناں ، مکرم نعیم احمد صاحب وسیم کراچی اور مکرم عبدالرشید صاحب ٹنڈوالہ یار کو پیشل انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔اجلاس چهارم سالانہ اجتماع کے دوسرے دن کا چوتھا اور آخری اجلاس آٹھ بجے شب مکرم مولانا نذیر احمد صاحب مبشر ناظم دارالقضاء کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کے موضوع پر تقریر کی۔سورۃ صف کی آیات کے تحت مَنْ أَنْصَارِی اِلَى اللهِ کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ اس زمانے میں بھی یہ آواز بلند ہوئی ہے پس ہمیں چاہئے کہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے حقیقی رنگ میں انصار اللہ بہنیں۔آپ نے نماز با جماعت تبلیغ ، قرآن مجید اور احادیث کے مطالعہ، درود شریف کے ورد، باہمی اتحاد و اتفاق اور نظام جماعت سے دلی وابستگی کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔