تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 404 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 404

۴۰۴ کے بعد مکرم مولانا محمد بشیر شاد صاحب نے سلائیڈ ز دکھا ئیں۔ناظم ضلع لاہور مکرم عبد اللطیف ستکوہی۔انصار کو چند نصائح کیں۔بعد از دعا یہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔اجتماع مجالس گوجرانوالہ ۱۹۸۲ء ۲۵ فروری ۱۹۸۲ ء کوگر مولاور کاں ضلع گوجرانوالہ میں مجالس گر مولاور کاں ، نوشہرہ ورکاں اور تتلے عالی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر فرمائی۔مکرم ڈاکٹر عبدالقادر صاحب نے انصار اللہ کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد نے بذریعہ سلائیڈ لیکچر دیا جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا۔پانچ صد کے قریب انصار، خدام مستورات و دیگر احباب نے سلائیڈ ز دیکھیں۔۲۶ فروری نماز مغرب کے بعد مسجد احمد یہ باغبان پورہ گوجرانوالہ میں مکرم مولوی صاحب موصوف نے بذریعہ سلائیڈ لیکچر دیا جس میں حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی دربارہ مصلح موعود کو تصویری رنگ میں پیش کر کے صداقت حضرت مسیح موعود ثابت کی۔دنیا پور ضلع ملتان میں مجلس مذاکرہ مورخه ۱۰ مارچ بروز بدھ دنیا پور ضلع ملتان میں ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس ساڑھے دس بجے صبح دنیا پور تشریف فرما ہوئے تو کثیر احباب نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا۔مکرم صاحبزادہ صاحب نے تمام حاضرین کو مصافحہ اور معانقہ سے سرفراز فرمایا۔ساڑھے گیارہ بجے مجلس مذاکرہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔سامعین نہایت دل جمعی ، سکون اور انہماک سے حضرت صاحبزادہ صاحب کے محققانہ جوابات سے حظ اٹھاتے رہے۔یہ پُر لطف اور دلچسپ مجلس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔پچاسی غیر از جماعت احباب اس محفل میں شریک ہوئے۔بعد میں تمام حاضرین کو پُر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔(۸۵) تربیتی جلسہ گوٹھ علم دین ۱۹ مارچ ۱۹۸۲ء کو تین بجے بعد دو پہر مجلس انصار اللہ گوٹھ علم الدین ضلع تھر پارکر (سندھ ) کا ایک تربیتی جلسہ ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد ملک سلطان احمد صاحب معلم وقف جدید نے جماعت احمدیہ کے عقائد بیان گئے۔مکرم فضل الدین صاحب طارق کنری نے احمدیت کی صداقت پر تقریر فرمائی۔مکرم عبدل خان صاحب سندھی