تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 403
۴۰۳ گزشتہ دس ماہ کی کارگزاری کی رپورٹیں پیش کیں۔صدر محترم نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس امر پر خوشنودی کا اظہار فرمایا کہ مجلس انصار اللہ کی سرگرمیوں میں خدا کے فضل سے بہت اضافہ ہو چکا ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک مثلاً انڈونیشیا، گھانا، نائیجیریا وغیرہ میں بھی انصار کی تنظیمیں فعال ہو چکی ہیں۔آپ نے اس قسم کے دینی اجتماعات کی برکات کا خاص طور سے ذکر کیا اور نصیحت کی کہ ان میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنی چاہئے اور دعاؤں پر بہت زور دینا چاہئے۔صدر محترم کے افتتاحی خطاب کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے اختتامی خطاب بر موقع مرکزی سالانہ اجتماع کی ریکارڈنگ احباب کو سنائی گئی۔احباب نے انتہائی انہماک کے ساتھ اپنے پیارے امام کے ارشادات سنے۔ازاں بعد مکرم ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب حیدر آباد نے امراض چشم کے متعلق تقریر کی اور سوالات کے جوابات دئیے۔نماز جمعہ کے بعد دوسرا اجلاس مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی منعقد ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد صدر محترم، مکرم چوہدری احمد مختار صاحب اور مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور مربی سلسلہ نے سوالوں کے جوابات دیئے۔اس کے بعد مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب مربی سلسلہ نے اصحاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام“ کے موضوع پر تقریر کی۔چائے کے وقفے کے بعد مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور نے حالات حاضرہ میں اصلاح وارشاد کی ذمہ داریوں پر احباب سے خطاب کیا۔اجتماع کے تیسرے اور آخری اجلاس کی صدارت صدر محترم نے فرمائی۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم چوہدری احمد مختار صاحب نے قبولیت دعا پر اظہار خیال کیا۔اس کے بعد صدر صاحب نے انعامات تقسیم کئے اور اپنے اختتامی خطاب میں تربیت، قیام عبادت اور اصلاح و ارشاد کی طرف خاص طور سے توجہ دلائی۔آپ نے فرمایا کہ دعا کی عادت ڈالیں کیونکہ ہمارا سارا دارومدار ہی دعا پر ہے۔تقویٰ بہت بڑی نعمت ہے۔اس کے حصول کے لئے بھی خاص جد و جہد کی ضرورت ہے۔فرمایا کہ اصلاح وارشاد کے لئے فضا بڑی سازگار ہے اس لئے اس طرف پوری توجہ دیں اور اپنی کوششوں کو تیز تر کر دیں۔مجالس مذاکرہ منعقد کریں جن میں نو جوانوں کو مدعو کریں کیونکہ نو جوانوں میں قبولیت حق کی زیادہ جرات ہوتی ہے۔(۸۴) سالانہ اجتماع و پکنک مجلس اسلامیہ پارک لاہور مجلس اسلامیہ پارک لاہور کا سالانہ اجتماع اور پکنک ۲۰ نومبر ۱۹۸۱ء کوٹیشنل راوی پارک لاہور میں منعقد ہوئے۔اجتماع میں ورزشی مقابلے بھی کروائے گئے۔مکرم مولانا عبد المالک خان صاحب نے خطاب فرمایا اور سوالات کے جوابات دیئے۔خطبہ جمعہ میں مکرم مولانا صاحب نے ترقی احمدیت کا تابناک پہلو اجاگر کیا۔نماز جمعہ