تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 385 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 385

۳۸۵ سالا نہ تربیتی اجتماع ضلع پشاور ۲۱ اپریل ۱۹۸۱ء کو مسجد احمد یہ سول کوارٹرز پشاور میں یک روزہ سالانہ ضلعی تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔جس میں اضلاع پشاور اور مردان کے دوصد انصار شریک ہوئے۔پہلا اجلاس زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس ، تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔نظم کے بعد صدر محترم نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک خطاب فرمایا۔آپ نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ سرحد کی مجالس احمدیت کی ترقی کی دوڑ میں سبقت لے جائیں۔اللہ تعالیٰ نے احمدیت کے وجود میں ترقی اور عروج کی خصوصیت محض اپنے فضل سے رکھی ہے جس کی مثال قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے شجرہ طیبہ کے طور پر بیان فرمائی ہے۔احمدیت خدا تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے۔جب بھی دشمن نے اس پودے کو مسلنے کی کوشش کی تو نتیجہ اس کے الٹ نکلا۔آپ نے جماعت احمدیہ پشاور کے ہر طبقہ کو اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرنے کی تلقین فرمائی اور نہایت درد کے ساتھ فرمایا کہ ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنے فرائض پورے کرنے کے لئے ہر دُکھ اور مصیبت کو اپنے جسم پر قبول کرنا چاہئے۔آپ نے نصیحت فرمائی کہ بہت زیادہ دعاؤں کی عادت ڈالیں اور اپنے اندر حقیقی اطاعت اور نظم و ضبط کی روح پیدا کریں۔آخر میں صدر محترم نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے اور اجتماعی دعا کرائی۔دوسرا اجلاس مکرم مرزا مقصود احمد صاحب امیر ضلع پشاور کی صدارت میں ساڑھے سات بجے منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم چوہدری ہادی علی صاحب اور مکرم مولانا چراغ دین صاحب مربیان سلسلہ نے علی الترتیب ”ابن مریم “ اور ”جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض وغایت“ کے عناوین پر تقاریر کیں۔تقاریر کے بعد دونوں مقررین نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔یہ اجلاس نو بجے شب تک جاری رہا۔۵۶۶ صدر محترم کا دورہ کر تو ضلع شیخوپورہ ۱۴ ۱۵ مئی ۱۹۸۱ء کو مجلس کر تو ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام ایک کامیاب دوروزہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں محترم صدر صاحب مجلس نے بھی شرکت فرمائی۔اردگرد کے کثیر دیہات سے احمدی احباب ، مرد وزن اور بچوں کے علاوہ بھاری تعداد میں مہمان دوست بھی شریک ہوئے۔مجموعی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی۔پہلا اجلاس ۴ امئی کو بعد نماز عشاء رات ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہا۔اس میں مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف اور مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب سابق مبلغ سویڈن نے جماعت احمدیہ کی بیرونی ممالک میں خدمت اسلام کی مساعی پر بڑی عمدگی سے روشنی ڈالی۔مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے سلائیڈز بھی دکھائیں اور واضح کیا کہ کس طرح جماعت احمد یہ دنیا کے مختلف ممالک میں مساجد ، ہسپتال ، سکول اور کالج قائم کر کے