تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 18
۱۸ اور اتنی بڑی ذمہ داری ! اتنی بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے تم پر کہ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔جب آدمی سوچتا ہے کہ ذمہ داری کتنی بڑی ہے اور طاقت اس قد ر تھوڑی۔یہی سمجھ آتا ہے کہ خدا سے دعا مانگ کر جتنا زیادہ سے زیادہ انسان کر سکتا ہو کر دے۔اور باقی (جیسا کہ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ اگر تم اپنی سعی کر لو گے تو کمی کو میں پورا کر دوں گا ) انسان دعا کرے کہ اے خدا میری کوشش کو خواہ وہ حقیر ہی کیوں نہ ہو، ایسا بنا دے کہ قبول ہونے کے لائق ہو تیرے حضور۔اور جب خدا قبول کر لیتا ہے انسان کی کوشش کو تو خامیاں دور کر دیتا ہے۔نتائج پورے نکال دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ خدام کو اپنی ذمہ داریاں اور انصار کو اپنی ذمہ داریاں اور جماعت کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور عمل کرنے کی توفیق عطا کرے اور اس کے نتیجہ میں اس نے جو نعماء کے وعدے اور بشارتیں دی ہیں ، وہ ہماری نسلوں میں، ہماری زندگیوں میں اور آنے والی نسلوں کی 40666 زندگیوں میں پوری ہوں۔کی کامیاب تربیتی پروگرام سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثالث کے تازہ ارشاد بابت تربیت کی روشنی میں صدر مجلس محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے مرکزی تربیتی پروگراموں کے تحت مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح وارشاد اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اوّل کو حسب ذیل جماعتوں میں دورہ کے لئے بھجوایا۔راولپنڈی، پشاور، بازید خیل، اچینی پایاں ، سفید ڈھیری، نوشہرہ ،مردان ،کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسمعیل خان۔مرکزی وفدر بوہ سے ۲۶ اگست ۱۹۷۹ء کو روانہ ہوا اور مذکورہ جماعتوں میں کامیاب دورہ کرنے کے بعد ۳ ستمبر ۱۹۷۹ء کو واپس پہنچا۔ہر مقام پر نہ صرف احباب جماعت نے بلکہ دیگر دوستوں نے بھی وفد کا خیر مقدم کیا۔مکرم مولا نا عبدالمالک خان صاحب خطابات کے بعد سوالات کے جوابات بھی دیتے جبکہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے سلائیڈز اور کسر صلیب کانفرنس کی فلم کی نمائش بھی کی۔(1) ہفتہ تربیت و اصلاح و ارشاد قیادت تربیت اور قیادت اصلاح وارشاد کے تحت جملہ مجالس انصار اللہ کو اس امر کی ہدایت کی گئی کہ وہ ۶ اکتوبر تا ۱۱ اکتوبر ۱۹۷۹ ء ہفتہ تربیت و اصلاح وارشاد منائیں۔اس سلسلہ میں درج ذیل عناوین مقرر کیے گئے۔ا۔زبان کی حفاظت ۲۔سیدنا حضرت مسیح موعود کی قرآنی خدمات۔احمدیت کی تائید میں الہی نشانات ۴- برکات خلافت