تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 4
آپ خود اپنا محاسبہ کریں کہ اس نصب العین کو پورا کرنے کے لئے آپ نے کتنی کوشش کی ہے اور اس کوشش کا جو بھی نیک نتیجہ نکلا ہو، اسے اعداد و شمار کی صورت میں اپنے رجسٹر میں درج کریں۔دیگر شعبوں میں بھی اسی طریق پر اپنے گزشتہ سال کی کوششوں کا خلاصہ اعداد وشمار میں درج کر کے اس بات کی تعیین کریں کہ اس سال کے لئے آپ کا سفر کہاں سے شروع ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے کہاں تک آگے بڑھنے کا عزم ہے۔بات اچھی طرح سے ذہن نشین کرنے کی خاطر بعض دیگر شعبوں کا مقام آغاز طے کرنے کی چند مثالیں پیش ہیں۔مثال نمبر ۲۔اصلاح وارشاد الف: کتنے انصار عملا تبلیغ میں حصہ لیتے ہیں؟ اپنے رجسٹر میں معین تعداد درج کیجئے )۔ب کتنے دوستوں کو ہدایت نصیب ہوئی اور وہ سلسلہ عالیہ میں داخل ہوئے۔ان سوالات کا جواب اعداد میں لکھنے کے بعد آئندہ سال کا نصب العین مقرر فرما ئیں۔مثلاً اگرشق الف کا جواب یہ تھا کہ ۵۰ انصار میں سے صرف ۳ انصار اصلاح وارشاد کے کام میں حصہ لیتے ہیں تو نصب العین اس طرح مقرر کریں کہ سال کے اختتام سے پہلے آپ کتنے انصار کو اصلاح وارشاد کا کام کرنے کی عادت ڈالیں گے۔اگر تین نئے اراکین کو مستعد کرنے کی توفیق ہو تو نصب العین ان تینوں کو شامل کر کے جو پہلے ہی کام کر رہے ہیں چھ بنے گا۔اسی طرح شق ب کا اگر جواب یہ تھا کہ سال بھر میں صرف ایک غیر از جماعت دوست سلسلہ میں داخل ہوئے تو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہوئے اس میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کریں۔اور نصب العین یہ مقرر کریں کہ امسال آپ ایک کی بجائے پانچ یا دس یا پندرہ دوستوں کی ہدایت کا موجب بنیں گے۔وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ مثال نمبر ۳ - تحریک جدید مقام آغاز نصب العین: تحریک جدید میں حصہ لینے والے ۲۰ میں سے ۱۰ کل چندہ تحریک جدید = / ۱۰۰۰ روپے ۲۰ انصار یعنی سو فیصد انصار شامل کئے جائیں گے۔ب چند ۱۰۰۰۰ روپے سے بڑھا کر ۲۰۰۰ روپے کیا جائے گا۔