تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 155
بنیادی معلومات کا انگریزی ترجمہ کروا کے بیرونی مجالس کو بھجوایا جائے۔( یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ترجمہ پاکستان میں ہو جائے اور چھپوائی اور تقسیم کا کام کسی دوسرے ملک سے ہو جائے۔) ممکن ہو تو رسالہ انصار اللہ کا انگریزی حصہ بھی ہو۔مجلس انصار اللہ کی غرض و غایت اور اہمیت کے متعلق مجلس مرکزیہ کے پاس انگریزی میں بھی اور اردو میں بھی یورپ کے انصار کو پیش کرنے کے لئے لٹریچر نہیں ہے۔ایسا لٹریچر در کار ہے۔تعلیم کے شعبہ نے جو لائحہ عمل انگریزی میں تیار کر کے دیا ہے، اس میں زیادہ تر نئے اسلام قبول کرنے والوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔پاکستانیوں کے لئے یہ لائحہ عمل تھوڑا ہے۔ماہانہ یا سہ ماہی امتحانات کے لئے کتب مقرر کر دی جائیں یا مرکزی امتحانات کو نرم شکل میں نافذ کیا جائے۔یہاں احباب کتب سلسلہ خریدنے کے خواہشمند ہیں۔لیکن کتب نہ ربوہ میں ملتی ہیں اور نہ یہاں۔اس سلسلہ میں اصلاح وارشاد، تبشیر اور دوسرے اداروں کے شائع کردہ لٹریچر ( جو مہیا ہوسکتا ہو ) کا جائزہ لے کر باہر کی مجالس کو اطلاع دینے کی ضرورت ہے کہ کونسی کتب مل سکتی ہیں۔حسابات کے نظام کے متعلق بھی معین ہدایات مرکز سے جاری کرنے کی ضرورت ہے۔مقامی اور ملکی سطح پر حسابات رکھنے کے لئے رجسٹروں کے نمونے بنا کر بھجوانے چاہئیں۔ان ممالک میں ماہنامہ انصار اللہ کے نہ ملنے کی شکایت ہے جس کی وجہ سے نئی خریداری کے لئے روک پیدا ہو رہی ہے۔عام طور پر دوست یہ تجویز دیتے ہیں کہ ایک جگہ کے رسالے اکٹھے بھجوائے جائیں۔مشن ہاؤس بھیجوا دئیے جائیں، وہاں کی مجلس انصاراللہ یہ رسائل خریداروں میں ہر جگہ تقسیم کر دے گی۔محترم نائب صدر صاحب نے ناروے کے مبلغ انچارج مکرم سید کمال یوسف صاحب کی لٹریچر کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل تجویز بھجوائی: اوسلو اور دیگر مقامات میں پاکستانیوں میں تبلیغ کے لئے اگر پاکستان میں پمفلٹس کا مسودہ تیار کیا جائے اور حضور انور کی منظوری لے لی جائے اور پاکستان سے صرف اس کی کتابت کروا کے بھجوا دیا جائے تو یہاں تھوڑے خرچ میں چھپ کر تقسیم کیا جا سکتا ہے اور مفید ہو سکتا ہے۔ایسا لٹریچر ان کو میسر نہیں۔اسی طرح ان کے خیال میں جو ترک یہاں آباد ہیں مجلس انصار اللہ ان کے لئے مناسب لٹریچر بمنظوری حضور اگر تیار کر دے تو انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔“ کمیٹی برائے مجالس بیرون کا قیام اور سفارشات صدر محترم نے مندرجہ بالا تجاویز پر غور کرنے کے لئے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی سر براہی میں