تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 128 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 128

۱۲۸ احباب نے شامل ہو کر سوالات پوچھے۔۱۹۸۰ء کے دوران ۵۰ بیعتیں ہوئیں۔رحمان آباد ضلع نواب شاہ۔سب انصار تبلیغ کرتے رہے۔ہمیں احباب زیر تبلیغ رہے۔چھ نے لٹریچر حاصل کیا۔غیر از جماعت احباب کا ایک وفد جلسہ سالانہ میں شامل ہوا۔اسلامیہ پارک لاہور۔دفتر انصار اللہ میں لٹریچر رکھا گیا جہاں سے انصار اور دوسرے دوست بھی حسب خواہش لے جاتے۔اسی طرح مساجد اور مراکز نماز میں بھی لٹریچر رکھوایا گیا۔پندرہ غیر از جماعت احباب کو جلسہ سالانہ ربوہ پر لے جایا گیا۔تین تبلیغی وفود بھجوائے گئے۔دو غیر از جماعت علماء نے حضور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔نوحلقوں میں مجالس سوال و جواب اور سلائیڈز کے الگ الگ پروگرام معین تاریخوں کے ساتھ ترتیب دیئے گئے۔ہر حلقہ سے تبلیغی وفود بھجوائے جاتے رہے۔دس احباب کے غیر از جماعت رشتہ داروں نے ہلٹن ہوٹل میں حضور سے ملاقات کی۔چار سلائیڈز لیکچر کروائے گئے۔ایک سو ساٹھ انصار تبلیغ کرتے رہے۔تین سو غیر از جماعت دوستوں نے لٹریچر حاصل کیا۔شیخو پورہ شہر۔پچپن انصار اپنے اپنے خاندان میں تبلیغ کرتے رہے۔کتاب ”چودہویں اور پندرھویں صدی کا سنگم کی ایک سو پچاس کا پیاں تقسیم کی گئیں۔اوکاڑہ۔۹۰۰ کی تعداد میں لٹریچر کی کا پیاں تقسیم کی گئیں۔تین صد کے قریب جماعتی رسالے غیر از جماعت احباب کے نام جاری کروائے۔دس افراد نے رشتہ داروں میں تبلیغ کی۔ساٹھ افراد کوتحریری دعوت نامے بھجوائے گئے۔چالیس کو بانی پیغام حق پہنچایا گیا۔ربوہ۔قریبی دیہات میں دو وفود بھجوائے گئے اور کم وبیش بارہ افراد سے تعلق و رابطہ قائم کیا گیا۔دو دوستوں نے بیعت کی توفیق پائی۔۲۲ افراد گردو نواح سے ربوہ تشریف لائے۔جلسہ سیرۃ النبی کو کامیاب بنانے میں پوری سعی کی گئی۔احمد نگر کا جلسہ سیرۃ النبی بھی کامیاب رہا۔ان دونوں جلسوں میں غیر از جماعت احباب شامل ہوئے۔تین انصار وقف عارضی میں شامل ہوئے۔چھ انصار رشتہ داروں کو بذریعہ خط و کتابت تبلیغ کرتے رہے۔ڈسکہ۔کتاب ”چودھویں اور پندرہویں صدی کا سنگم کی سوکا پیاں منگوا کر تقسیم کی گئیں۔سرگودھا شہر۔پانچ صد سے زائد افراد غیر از جماعت سوال و جواب کی ایک محفل میں شامل ہوئے۔پیچھہر غیر از جماعت دوست حضور انور کی ملاقات کے لئے دو ملاقاتوں میں تشریف لائے۔تین بیعتیں ہوئیں۔ضلع سرگودھا کے چار سو سے زائد غیر از جماعت دوست جلسہ سالانہ شامل ہوئے۔دارالذکر۔۵۰۰ پمفلٹس اور کتابچے غیر از جماعت احباب میں تقسیم کئے۔۳۸ دوستوں کے غیر از جماعت رشتہ داروں نے جماعت کے متعلق معلومات حاصل کیں۔۳۵ غیر از جماعت احباب دعوت پر تشریف لائے اور