تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 118 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 118

۱۱۸ جماعت احمدیہ کا کام ہے۔اس حقیقت کے مطابق اپنی زندگیوں کو بطور نمونہ ان کے سامنے پیش کرنا ، یہ آپ میں سے ہر خاندان کا کام ہے۔اس واسطے عہد کرو آج کہ ہم دنیا کی لالچ میں خدا کی طرف پیٹھ کر کے اپنی زندگیاں نہیں گزاریں گے۔ہم دنیا کی خاطر کسی اور کا دامن نہیں پکڑیں گے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو چھوڑ کے۔ہم خدا تعالیٰ کی رحمت کی بھیک مانگتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں گے۔ہمارے ہاتھ میں ہمیشہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا دامن مضبوطی سے پکڑار ہے گا اور انشاء اللہ دنیا کی کوئی طاقت اس دامن کو ہم سے چھڑ نہیں سکے گی۔جو مرضی کر لے دنیا۔انشاء اللہ۔اور آپ بھی عہد کریں اور اپنے بچوں کو دین سکھائیں۔بہت سے منصوبے میں نے بنائے ہیں اُن پر عمل کریں۔قرآن کریم کا منصوبہ ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے اس مادی دنیا میں ہیں وہ بھی آیات اللہ ہیں قرآن کریم کی اصطلاح میں علمی میدان میں آگے بڑھو، آگے بڑھو، آگے بڑھو۔آگے بڑھو یہاں تک کہ دنیا اس بات کی بھی قائل ہو جائے ( جس طرح سپین نے اُن کو قائل کیا تھا ایک وقت میں ) کہ ہر میدان میں احمدی مسلمان ہم سے آگے نکل گیا اور ہم مجبور ہو گئے ہیں اُس سے سیکھنے، اُس سے بھیگ مانگنے پر۔اللہ تعالیٰ وہ دن جلد لائے۔آمین اس کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے عہد دہر وایا اور پھر فرمایا۔ظہر اور عصر کی نماز انشاء اللہ مسجد مبارک میں ڈیڑھ بجے ہوگی اور اس کے بعد جہاں بھی کھانے کا انتظام ہے کھانا ہوگا۔پہلے نماز ہو گی۔اگر آپ جلدی آ سکتے ہیں۔اس وقت ایک بجنے میں اکیس منٹ ہیں۔سوا ایک بجے نماز ہو سکتی ہے۔سوا ایک بجے نماز ہوگی۔یعنی ایک بج کے پندرہ منٹ پر اور اس کے بعد کھانا ہوگا ، اور جتنا مرضی وقت لگائیں پھر “ لَا إِلهَ إِلَّا الله کے ورد کی تحریک 66 سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اختتامی خطاب اور دعا کے بعد احباب جماعت کو تلقین کی کہ وہ چودھویں صدی کو الوداع کہنے کے لئے اور پندرھویں صدی کے استقبال کے لئے لَا إِلهَ إِلَّا الله کا ورد کثرت کے ساتھ کریں۔یہ ورداتنی کثرت سے کریں کہ کائنات کی فضا اس ترانے کے ساتھ معمور ہو جائے۔انہی الفاظ سے اس صدی کو الوداع کہیں اور انہی الفاظ سے پندرھویں صدی کا استقبال کریں۔چنا نچہ فرمایا: چند دنوں تک چودہویں صدی ختم ہو رہی ہے۔اس صدی کو خدائے واحد و یگانہ کی تو حید کے ورد کے ساتھ الوداع کہیں۔لا إلهَ إِلَّا الله اتنی کثرت سے پڑھیں کہ کائنات کی فضا اس ترانہ کے ساتھ معمور ہو جائے۔دن رات اُٹھتے بیٹھتے بالکل خاموشی کے ساتھ نہیں ، اونچی آواز میں بھی نہیں ، اس طرح