تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 87
۸۷ کتب حضرت مسیح موعود کی اشاعت نمبر ایک کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شائع ہونی چاہئیے۔اس کے بعد پھر باقی آتی ہیں۔اب میں نے آرڈردے کے وہ غالبا سات ہزار چھپوائی۔وہ مختلف مشنز کو بھجوائی ہے۔وہاں کتابیں تو شائع کرادوں ، میں رکھوں کہاں ، سٹور کہاں کروں۔اب جب دو تین کتابیں شائع ہوئیں تو شیخ پڑا ہے لندن مشن کہ آپ کتا ہیں تو شائع کروا ر ہے ہیں۔ہمارے پاس رکھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔آپ انتظام کریں کہ جو دوسرے مشن ہیں وہ ہمیں پہلے سے آرڈر دے دیں تا کہ ہم چھاپے خانے کو کہیں۔وہ خود انتظام کر کے وہاں پر بھجوا دیں گے۔ہمارا کوئی وقت ضائع نہیں ہوگا اور وہ تقسیم ہو جائیں گی۔میں نے یہاں سے لکھ دیا کہ اتنی اتنی کتاب یہاں سے بھجوا دیں آپ فلاں فلاں مشن کو۔تین سو کتاب یعنی COST پر۔یہ ساڑھے سات سو کی بنی۔ساڑھے سات سو پاؤنڈ کی تین سو کتاب۔ڈھائی کے حساب سے۔ہمارا کوپن ہیگن کا مشن چیخ پڑا۔اتنے پیسے کہاں سے دیں۔حالانکہ وہاں جو آدمی کما رہے ہیں وہ اتنے ہیں کہ چار چار پانچ پانچ لے کے آگے تقسیم کریں تو وہ لے سکتے ہیں۔لیکن میں نے اُن کی گھبراہٹ کو دیکھ کے اُن کے لئے ایک اور پروگرام بنا کے اُن کو بھجوا دیا جو یہاں بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔اسی کے ساتھ حضرت مصلح موعود کی ایک کتاب INVITATION' دعوت الامیر انگریزی ترجمہ ایک برٹش فرم نے دس ہزار کی تعداد میں شائع کی اور اس کے صفحے اس سے کوئی دس بارہ کم ہیں سے اور اس کی قیمت ڈھائی تین پاؤنڈ نہیں ، دس پاؤنڈ اُس کی قیمت رکھی اور انگریز نے خریدی۔یعنی اگر انگریز ، دعوت الامیر کو خریدتا ہے دس پاؤنڈ میں اور آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات اُس سے بھی اچھی تین پاؤنڈ میں خریدنے کے لئے نہیں تیار۔بڑے شرم کی ESSENSE OF ISLAM بات ہے۔اللہ تعالیٰ نے انتظام کر دیا ہے ویسے تو اللہ تعالیٰ انتظام کر رہا ہے، کرے گا۔یہ بھی نکل جائیں گی۔شروع میں گئے میر محمود احمد صاحب واشنگٹن ، تو مجھے لکھا کہ میں نے پتے جمع کرنے شروع کئے ہیں۔پچاس ہزار پتے میرا خیال ہے اپنے رجسٹر پہ جمع کرلوں۔میں نے سوچا کہ شروع میں بہت اونچا جمپ انہوں نے لگا دیا۔میں نے اُن کو پھر لکھا کہ نہیں ، اس طرح نہیں۔آپ اڑھائی ہزار پتے ایسے جمع کریں جو امریکہ میں سب سے اونچے دماغ ہوں۔مثلاً یو نیورسٹیز لیں، ڈاکٹر ز لیں، انجینئر زلیں وغیرہ وغیرہ۔ہر WALK OF LIFE میں سب سے اونچے دماغ جو امریکہ میں سمجھے جاتے ہیں، اُن کے پتے اڑھائی ہزار لے لیں۔وہ آپ کی