تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 75 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 75

15 75 کے نتیجہ میں ان دونوں مقامات پر لجنہ بھی قائم ہو گئی۔چنانچہ اس کے با قاعدہ اجلاس ہونے لگے۔چندہ بھی جمع ہونے لگا۔اور تعلیم القرآن کلاس میں بھی ممبرات شامل ہوئیں۔ان دنوں لجنہ چنیوٹ کی صدر محترمہ اہلیہ صاحبہ محترم چوہدری ابوالہاشم خان صاحب مرحوم اور سیکرٹری محترمہ عابدہ خانم صاحبہ مرحومہ بنت محترم چوہدری ابوالہاشم خان صاحب مرحوم تھیں۔لجنہ اماءاللہ چنیوٹ کی ے۔جون ۱۹۴۸ء کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کی لجنہ نے وصیت کے سلسلہ میں اور ممبرات لجنہ کے تعلیمی نصاب اور چرخہ کاتنے چکی چلانے کے سلسلے میں خاصی سعی کی لے احمد نگر: اس جگہ غوث گڑھ ضلع لدھیانہ وغیرہ کی دیہاتی جماعتیں آخر ۱۹۴۷ء میں ہی آبا د ہو گئی تھیں۔فروری ۱۹۴۸ء میں محترم مولانہ ابوالعطاء صاحب پر نسپل جامعہ احمدیہ کے احمد نگر آ جانے پر ان کی اہلیہ محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ لجنہ کی باقاعدہ صدر مقرر ہوئیں۔اس سے پہلے لجنہ کا انتظام پوری طرح قائم نہ تھا تا ہم دیہاتی مستورات کو قدرے شوق تھا۔اب اساتذہ جامعہ احمدیہ کی بیویوں اور قادیان سے آنے والی دوسری مستورات کی وجہ سے با قاعدہ لجنہ بن گئی جس نے بچیوں کی تعلیم کے لئے ایک مدرسہ بھی جاری کیا جو اللہ تعالی کے فضل سے اب تک جاری ہے۔اب وہ سرکاری سکول ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شروع میں اس مدرسہ کا افتتاح لجنہ کی درخواست پر حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے چنیوٹ سے تشریف لا کر فرمایا تھا۔ربوہ بننے سے پہلے سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی جامعہ احمدیہ کو دیکھنے کے لئے احمد نگر تشریف لائے۔آپ کے ہمراہ حضرت سیدہ اُمم ناصر رضی اللہ تعالی عنہا بھی تھیں جنہوں نے محترمہ صدر صاحبہ سے مقامی لجنہ کے حالات دریافت فرمائے اور چندہ کی وصولی کی بھی تاکید فرمائی۔محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ شروع سے لے کر ربوہ میں مستقل رہائش اختیار کرنے تک ( قریباً ۱۹۶۰ء تک) لجنہ اماءاللہ احمد نگر کی صدر ہیں۔متعد د تعلیم یافتہ خواتین لجنہ کی عہدیدار تھیں۔محترمہ سکینہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم چوہدری محمد ظہور خاں صاحب پٹیا لوی بھی شروع سے شوق سے لجنہ کا کام کرتی رہی ہیں۔احمد نگر کی دیہاتی عورتوں کی تعلیم میں لجنہ کی سب عہدیداران حصہ لیتی رہی ہیں۔احمد نگر کی خواتین مرکز سلسلہ کے بننے پر رمضان المبارک کے درس القرآن میں شمولیت کے لئے خاصی تعداد میں آتی رہیں۔الفضل ۱۶۔جون ۱۹۴۸ء صفحہ ۷ کالم نمبر ۲