تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 432
تجویز:۔432 فیصلہ :۔ہے۔تجویز: لجنہ اماء اللہ کے کاموں کے لئے جو مہمان مستورات آتی ہیں ان کے ٹھہرانے کے لئے بڑی دقت پیش آتی ہے۔فی الحال اگر دفتر لجنہ اماء اللہ میں چار کمروں اور دو غسل خانوں کے دوسیٹ بنوا لئے جائیں تو یہ وقت دور ہو جائے۔اس کا دس ہزار کا اندازہ شوریٰ میں پیش ہے۔“ چونکہ ابھی لجنہ اماءاللہ پر مسجد ہالینڈ کا قرضہ باقی ہے اس لئے فی الحال یہ تجویز ملتوی کی جاتی سالانہ بجٹ اکتوبر ۱۹۵۶ء تا ستمبر ۱۹۵۷ء فیصلہ:۔منظور کیا گیا۔جو سولہ ہزار چار سو اٹھارہ روپے تھا۔اس سے قبل لجنہ اماء اللہ کا بجٹ مئی تا اپریل بنا کرتا تھا۔لیکن اس سال سے چونکہ سالانہ اجتماع اور شوری اکتوبر میں ہونی شروع ہوئی اس لئے ۱۹۵۶ء سے مالی سال یکم اکتوبر تا ۳۰ ستمبر قرار دیا گیا۔۵۶ ۱۹۵۵ء میں لجنہ اماءاللہ کی کل آمد ۶۲۹۱ روپے تھی جس میں ممبری لجنہ اماءاللہ کا چندہ ۴۶۳۳ روپے تھا اور کل خرج ۵۴۱۸ روپے تھا۔رسالہ مصباح کی کل آمد ۷۲ ۴۷ اور خرچ ۴۷۲۱ روپے تھا۔اس وقت تک رسالہ مصباح کا بجٹ علیحدہ بنتا تھا۔اجتماع ۱۹۵۶ء سے مصباح کے بجٹ کو بھی لجنہ اماء اللہ کے بجٹ میں شامل کرلیا گیا۔۵۶ - ۱۹۵۵ء رسالہ مصباح کے اصل اخراجات ۴۷۲۱ روپے تھے۔۵۶ - ۱۹۵۵ء میں چندہ دینے والی لجنات کی تعداد بیاسی تھی۔