تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 286 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 286

286 پیغام میں یہ نصیحت فرمائی کہ احمدی افراد کو سادہ زندگی گزارنی چاہیے اور رو پیں بچانے کی عادت ڈانی چاہیئے اور تمام مردوں اور عورتوں کو تحریک جدید کے چندہ میں حصہ لینا چاہیئے حلا مصباح کی قیمت میں اضافہ:۔ماہ اپریل ۱۹۵۱ء سے کاغذ کی گرانی کی وجہ سے ماہنامہ مصباح کا سالانہ چندہ پانچ روپے کی بجائے چھ روپے سالا نہ کر دیا گیا اور فی پر چہ آٹھ آنے کر دیا گیا۔ہے لائبریریوں کے لئے لٹریچر :۔مرکز سلسلہ کی طرف سے تحریک کی گئی کہ کم از کم ایک ہزار لائبریریوں میں دینی لٹریچر پہنچانے میں جماعتیں حصہ لیں۔لجنات نے بھی اس تحریک میں حصہ لیا اور لجنہ اماء اللہ لا ہور اور راولپنڈی نے دیباچہ انگریزی تفسیر القرآن کی ۲۳ جلدمیں دیں۔سے احمد یہ گرلز سکول سیالکوٹ کا جلسہ:۔احمد یہ گرلز سکول سیالکوٹ کا ستائیسواں سالانہ جلسہ سکول کے صحن میں زیر صدارت بیگم عنایت اللہ صاحب منعقد ہوا۔حاضری آٹھ سو کے قریب تھی۔متعدد غیر از جماعت مستورات اس میں شریک ہوئیں ہے۔ریزولیشن:۔سمندری ضلع لائل پور میں جماعت احمدیہ کی مسجد کو مخالفین نے آگ لگا کر جلا ڈالا اور نمازیوں پر وحشیانہ حملہ کیا۔اس پر لجنہ اماءاللہ سیا لکوٹ نے قرار داد پاس کی اور حکام سے درخواست کی کہ وہ ان مفسد پردازوں کے متعلق کارروائی کریں جو اپنے عمل سے اسلام کے احکام کی ہتک کر رہے ہیں۔۵ تعزیتی تاریں:۔۱۶ اکتوبر ۱۹۵۱ء کو پاکستان کے وزیر اعظم لیاقت علی خان صاحب کو راولپنڈی کے ایک جلسہ ا الفضل ۵ ستمبر ۱۹۵۷ء ص ۲ ۲ الفضل ۱۵/ اپریل ۱۹۵۱ء ص ۷ ۳ الفضل ۵ مئی ۱۹۵۱ ص ۱۸ار اپریل ۱۹۵۱ء ص ۵ م الفضل ۲۶ مئی ۱۹۵۱ ء ص ۶ ۱۵ الفضل ۱۷ جون ۱۹۵۱ء ص ۵