تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 164
164 بدلہ میں ان کو مسجد ہالینڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی عزت بخشی۔یہ وہ عزت ہے جو بڑے بڑے لوگوں کو بھی نصیب نہ ہوئی ہوگی۔ہم نئے سرے سے اسلام کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہونا کوئی معمولی عہدہ نہیں۔آج دنیا اس کی قدر کو نہیں جانتی ایک وقت آئے گا جب ساری دُنیا کے بادشاہ رشک کی نگاہ سے ان خدمات کو دیکھیں گے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۱۸۔جون ۱۹۵۵ء کو ہیگ پہنچے تھے وہاں ۱۹۔جون تا ۲۳۔جون آپ کا قیام رہا۔پھر آپ جرمنی چند روز کے لئے تشریف لے گئے۔۲۹۔جون کو واپس آئے اور ۳۔جولائی تک آپ کا اس ملک میں قیام رہا۔اس عرصہ میں حضور زیرتعمیر مسجد ( ہیگ ) دیکھنے کے لئے بھی تشریف لے گئے۔جب حضور زیر تعمیر مسجد دیکھنے کے لئے تشریف لے گئے تو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا اور باقی اہلِ قافلہ بھی حضور کے ساتھ تھے۔حضور نے مسجد کا معائنہ فرمایا اور ہال میں کھڑے ہو کر دعا فرمائی۔۲۹۔جون ۱۹۵۵ء ۸ بجے شب ہالینڈ کی جماعت احمدیہ نے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے اعزاز میں دعوتِ استقبالیہ دی۔حضور اس روز ہمبرگ سے واپس تشریف لائے تھے۔باوجود سفر کی کوفت کے حضور دعوت پر تشریف لے گئے۔اس موقع پر حضور نے ایک پُر معارف تقریر فرمائی جس میں حضور نے ہالینڈ میں تعمیر مسجد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وو یہ مسجد پاکستان کی احمدی مستورات کے چندہ سے بنائی گئی ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ ہالینڈ میں اللہ تعالیٰ نے متعدد خواتین کو بھی قبول اسلام کی توفیق عطا فرمائی ہے اور وہ سب بہت مخلص ہیں“ سے یکم جولائی ۱۹۵۵ء کو ہیگ (ہالینڈ) میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے ارشاد فرمایا:۔میں یہاں تھوڑے عرصہ کے لئے آیا تھا اور جلد ہی آپ لوگوں سے رخصت ہورہا ہوں اور موجودہ حالات میں میں یہ خیال نہیں کر سکتا کہ دوبارہ جلد آپ کے پاس آسکوں گا۔اگر چہ میں نے پختہ ارادہ کیا ہے کہ انشاء اللہ سفر سے واپسی پر ایک دن کے لئے یہاں مسجد کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کے لئے آؤں گا۔“ ہے افسوس ہے کہ باوجود آپ کی خواہش کے بیماری کے باعث حضور کے مبارک ہاتھوں مسجد کا له الفضل ۲۳۔جون ۱۹۵۵ء صفحه ۳ الفضل یکم ستمبر ۱۹۵۵ء صفحه ۳ الفضل ۱۰۔جولائی ۱۹۵۵ء صفحہ ۱ الفضل ۱۹۔اگست ۱۹۵۵ء صفحه ۳