تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 70 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 70

70 70 کے بعد قرآن کریم کے پہلے تین پارے با ترجمہ، چہل احادیث باترجمہ، فقہ وفتاوی احمدیہ کا تیسرا حصہ کتاب دعوۃ الا میر اوّل نصف۔علاوہ ازیں چکی پینے اور چرخہ کاتنے کا کام کرنے کا بھی فیصلہ ہوا تا ان کا وقت ضائع نہ ہو۔فیصلہ ہوا کہ ہر تین ماہ کے بعد ان کا امتحان ہوا کرے۔پہلے امتحان کے لئے ماہ اگست کے آخری اتوار کی تاریخ مقرر کی گئی اے حضرت اقدس کی طرف سے چرخہ کاتنے اور چکی پینے کی تحریک پر صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے پچاس من روئی ہمیں چرنے ، دو بلینے اور ایٹرن وغیرہ مہیا کئے گئے اور قادیان کی مہاجرات میں چرنے اور روئی تقسیم کی گئی۔عورتیں اس میں بڑے شوق سے حصہ لیتیں۔یہ سلسلہ ۱۹۴۹ء،۱۹۵۰ء تک ربوہ منتقل ہو جانے کے بعد بھی جاری رہا۔بعض غریب عورتیں اس کے علاوہ مزدوری پر بھی روئی کات کر فائدہ اُٹھانے لگیں۔اس کام کی منتظمہ حضرت بھا بھی زنیب صاحبہ تھیں۔پردہ ترقی کی راہ میں روک نہیں ہے: ۴۔اپریل ۱۹۴۸ء کو حضرت خلیفہ اسی الثانی رضی اللہ عنہ کی مجلس علم وعرفان میں ایک صاحب نے عرض کیا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ظاہری پر وہ کی ضرورت نہیں ہے دل کا پردہ ہی کافی ہے۔اس کے متعلق حضور کچھ بیان فرمائیں۔حضور نے فرمایا:۔اگر عمل دل کے خیالات کا ہی کافی ہوتا تو سارے کام دل میں ہی کر لئے جاتے۔خالی جذبات کوئی چیز نہیں ہیں۔جب تک کہ ان جذبات کے مطابق عمل نہ کیا جائے۔۔۔اصل بات یہ ہے کی آجکل جو پردہ کے متعلق بات چیت ہو رہی ہے اس کا اصل مطلب یہ نہیں ہے کہ عورتیں تعمیر پاکستان میں حصہ لیں بلکہ صرف یہ مغربی تہذیب کا اثر ہے۔جب پردہ کے باوجود قرونِ اولیٰ کی مسلمان عورتوں نے جنگوں میں حصہ لیا۔قرآن کریم کے درس دیئے۔مثلاً رابعہ بصریؒ قرآن کریم کی تعلیم کا درس دیتی تھیں تو پھر اب موجودہ زمانہ میں اس سوال کو اُٹھا نا کہ پردہ ان کاموں کے کرنے میں روک ہے غلط ہے۔آجکل کی کلمبیں لوگوں کو مجبور کرتی ہیں کہ وہ بھی اپنی بیویوں کو الفضل ۱۸ مئی ۱۹۴۸، صفحه ۵ کالم نمبر ۴