تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 521 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 521

521 میں تشہد اور تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد قرآن مجید کی یہ دعائیہ آیات تلاوت فرمائیں:۔ربنا لاتواخذنا ان نسينا اواخطانا ربنا ولا تحمل علينا اصراً كما حملته على الذين من قبلنا ربنا ولا تحملنا مالا طاقة لنا به واعف عنا واغفرلنا وارحمنا انت مولنا فانصرنا على القوم الكافرين اس کے بعد آپ نے رقت بھرے لہجہ میں نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔آپ بہنوں نے مجھ پر بہت بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے۔میں آپ کی خدمت میں دعا کی درخواست کرتی ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے اس گراں بوجھ کو اٹھانے کی توفیق دے اور مجھے بہنوں، لجنہ اماءاللہ سلسلہ احمدیہ اور اسلام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔میں یہ بھی درخواست کرتی ہوں کہ بہنیں میرے ساتھ لجنہ اماءاللہ کے کاموں اور تنظیم میں کامل تعاون فرما ئیں تا کہ ہم سب مل کر اپنے نصب العین کو حاصل کر سکیں۔اور متحد ہوکر وہ قربانیاں پیش کرسکیں جو غلبۂ اسلام کے لئے ضروری ہیں۔قرآن کریم نے کامل اور بہترین نظام کے لئے اطاعت اور فرماں برداری کی روح کو ضروری قرار دیا ہے۔چنانچہ فرمایا۔اطیعوالــلــه واطیعوالرسول واولی الامر منکم یعنی اللہ تعالیٰ ، اس کے رسول اور آپ کے خلفاء اور جو بھی ان کے مقرر کردہ تم پر افسر یا عہدہ دار ہوں ان کی پوری پوری اطاعت کا نمونہ دکھاؤ تبھی دنیا میں ایک کامل اور حقیقی نظام قائم ہوسکتا ہے۔“ حضرت سیدہ مریم صدیقہ ۱۹۴۲ء میں لجنہ اماء اللہ کی جنرل سکرٹری مقرر ہوئیں۔سترہ سال تک اس عہدہ کے فرائض کو انتہائی انہماک لگن اور عمدگی کے ساتھ ادا فرمایا۔اس کے بعد آپ صدر منتخب ہو گئیں اور اس حیثیت میں بھی گذشتہ تیرہ سال آپ نے دن رات کام کیا۔جس طرح ایک فرض شناس ماں اپنے بچے کی پرورش تربیت اور ترقی کے لئے دن رات کوشاں رہتی ہے بعینہ اس طرح آپ نے بھی خلیفہ وقت کی منشاء کے مطابق لجنہ اماءاللہ کے پودے کی آبیاری کی ہے اور اسے ایک ایسا درخت بنا دیا ہے جس کی جڑیں اب نہایت مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور جس کی شاخیں دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں اور جس کے ثمرات سے احمدیت سے وابستہ عالم نسواں کا ہر طبقہ اپنے اپنے ظرف کے مطابق فیضیاب ہو رہا ہے۔