تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 456 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 456

456 افتتاح فرمایا۔استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ نے تلاوت قرآن کریم کے بعد اس سٹور کے کھولنے کی غرض وغایت بیان کی اور بتایا کہ ہم اس کی آمد اشاعت اسلام کے لئے پیش کریں گے۔حضرت اُمّم ناصر صاحبہ نے دعا کرائی اور تبرکا کچھ اشیاء خریدیں۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دیگر مستورات اور دیگر حاضر خواتین نے بھی اس موقعہ پر اشیاء خریدیں۔اے یہ سٹور تا حال استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کی نگرانی میں کامیابی سے چل رہا ہے۔ہر سال معقول منافع حصہ داران کو تقسیم کیا جاتا ہے۔مصباح کا خاص نمبر :۔چونکہ ملک میں عیسائیت کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی تھیں اس لئے اس سال مصباح کا ایک عیسائیت نمبر شائع کیا گیا جو کہ ماہ اکتو برونومبر کے پر چوں پر مشتمل تھا۔تقریب رخصتانہ :۔۴ ر جنوری ۱۹۵۶ء کو حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی صحبزادی محتر مدامت الجمیل صاحبہ کی تقریب رخصتا نہ عمل میں آئی۔ان کا نکاح چوہدری ناصر احمد صاحب سیال ابن حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال سے ہوا تھا۔صاحبزادی امتہ الجمیل حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔کے چند مخلص خواتین کی وفات ا محترمہ نیک بی بی صاحبہ مرحومہ:- محترمہ نیک بی بی صاحبہ اہلیہ حضرت میاں محمد الدین صاحب واصل باقی نویس صحابی سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام ارنومبر ۱۹۵۶ء کو۸۲ سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ے رجسٹر لجنہ مرکزیہ ۲ مصباح فروری ۱۹۵۶ء صفحه ۵