تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 454 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 454

رپورٹ لجنہ اماءاللہ بھارت:۔454 بھارت میں مندرجہ ذیل جگہوں پر لجنات قائم ہیں :۔قادیان، بنگلور، بھاگلپور ، سکندر آباد دکن ، حیدر آباد دکن، یاد گیر دکن ، چنتا کنٹہ دکن ، بنارس، کو مبی سونگڑہ ، گو ہائی بو سونگڑہ ، نیکا لو اڑیسہ، کیرا نگ اڑیسہ، گردابلی اڑیسہ، بھرت پور، کالی کٹ ، راٹھ یو۔پی ، آنسور کشمیر، چک ارچھ کشمیر ، باڑی پور کشمیر، مدراس، کو ڈالی مالا بار، شاہجہاں پور، سائیں منکوٹ کشمیر۔لجنہ اماءاللہ قادیان:۔لجنہ اماءاللہ قادیان کے مئی سے نومبر تک کل ۱۲۰ جلاس ہوئے ہیں۔جن میں تلاوت قرآن کریم با ترجمه، حدیث چالیس جواہر پارے، رسالہ الوصیت ، کتاب الازھار میں سے حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تقاریر سنائی گئیں۔اس کے علاوہ تعلیم وتربیت اور بعض دیگر موضوعات پر عورتوں نے تقاریر کیں۔جلسہ سیرۃ النبی اور جلسہ تحریک جدید بھی منعقد کیا گیا۔شعر تعلیم : ہر اجلاس میں چالیس جواہر پارے کی ایک حدیث بہنوں کو سنا کر یاد کروائی گئی۔اب تک بین حدیثیں یاد کروائی گئی ہیں۔ہرا جلاس میں تعلیم کی طرف بہنوں کو توجہ دلائی جاتی رہی ہے۔شعبہ خدمت خلق :- کچھ لحاف سردی کے موسم کے شروع میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے مستحقین میں تقسیم کروائے گئے۔اس کے علاوہ سکرٹری خدمت خلق ضرورت مند اور بیمارعورتوں کی خبر گیری کرتی رہتی ہیں۔: شعبه تبلیغ جلسہ سالانہ کے موقع پر غیر مسلم خواتین کو مدعو کیا گیا۔اکثر مواقع پر غیر مسلم خواتین کو تبلیغ کی جاتی رہی اور لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔