تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 167 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 167

167 بقا کا کام دے۔اور پھر خدا کرے یہ عمارت اِس مُلک میں اور بہت سے ایسے روحانی مقامات اور مراکز کا پیش خیمہ ثابت ہو۔آمین۔تقریر کے بعد محترم جناب چوہدری صاحب نے دعا فرمائی اور پھر مسجد کا دروازہ کھولا۔ہجوم کافی تھا۔تمام احباب مسجد کو دیکھنے کے لئے اندر تشریف لے گئے اور دیکھ کر خوشی کے جذبات کا اظہار کیا۔ہمارے احمدی بھائی اور بہنیں اس موقع پر خاص طور پر خوش نظر آتے تھے۔اس کارروائی کے بعد جملہ حاظرین کی چائے وغیرہ سے تواضع کی گئی۔اس اثناء میں جب کہ احباب پورے طور پر اس تقریب کی مصروفیات سے فارغ نہیں ہوئے تھے نماز مغرب کا وقت آن پہنچا۔چنانچہ محترم مولوی ابوبکر ایوب صاحب نے پہلی دفعہ اس مسجد میں مغرب کی اذان دی اور پھر انہی کی امامت میں پہلی دفعہ اس مسجد میں باجماعت نماز ادا کی گئی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اذان اور نماز کی تمام تر کارروائی براڈ کاسٹنگ سٹیشن سے نشر کی گئی۔اس طریق سے آنِ واحد میں یہ خبر نہ صرف اس ملک میں بلکہ قریباً ساری دُنیا میں پھیل گئی۔اس کے علاوہ ہالینڈ کے پریس نے بھی اس موقع پر خاص دلچسپی کا اظہار کیا۔۱۵۔۱۶ اخبارات نے تفصیل کے ساتھ مسجد کے افتتاح کی خبر دی اور اجتماع کی مختلف تصاویر کونمایاں جگہ دے کر شائع کیا اور اس طرح یہ مبارک تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔الْحَمْدُ اللهِ عَلَى ذَالِكَ - ۲ جلسه سالانہ ۱۹۵۵ء کے موقع پر ۲۷۔دسمبر کو تقریر فرماتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے مسجد ( ہیگ) کے متعلق فرمایا:۔ہالینڈ کی مسجد تو عورتوں کی ہمت سے بن گئی مگر ابھی ان کی ہمت نامکمل ہے کیونکہ ابھی بہت سی رقم اس کی دینی ہے اس لئے میں عورتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنا باقی چندہ دیں۔کوئی تھیں چونتیس ہزار روپے وہ اور دے دیں تو انشاء اللہ ہالینڈ کی مسجد مکمل ہو جائے گی۔۲۰ اکتوبر ۱۹۵۶ء کو لجنہ اماء اللہ کی گیارھویں شوریٰ میں مسجد ہالینڈ کے چندہ کا مسئلہ پھر زیر بحث لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ا مستورات میں یہ تحریک کی جائے کہ جو بہنیں اپنا نام مسجد پر کندہ کروانا چاہتی ہیں وہ کم از کم ا الفضل ۳۔اپریل ۱۹۵۶ء صفحہ ۴ کالم نمبر ۲ الفضل ۱۴۔فروری ۱۹۵۶ء صفحه ۵ الفضل ۳۔اپریل ۱۹۵۶ ، صفح ۴۳