تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 143 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 143

143 یمنٹگمری -۲- کراچی - شیخو پوره -۴ راولپنڈی ۵۔گوجرانوالہ ۶۔بہلولپور چک نمبر ۱۲۷ ۷۔پسرور ۸ میانی -۹ - حافظ آباد ۱۰ چک نمبر ۳۰ ۱۱- دوالمیال ۱۲۔لائل پور ۱۳۔بہلول پور ضلع سیالکوٹ ۱۴۔حیدر آباد سندھ ۱۵ احمد نگر ۱۶۔سماعیلہ ۱۷۔ماڈل ٹاؤن لاہور ۱۸ محمود آباد سندھ ۱۹۔قصور ۲۰ کوئٹہ ۲۱ - چونڈہ ۲۲- چک نمبر ۳۰ منٹگمری ۲۳- چک نمبر ۱۹۵ لائل پور ۲۴۔لاہور ۲۵ - چک نمبر ۵۶۵ ۲۶۔جھنگ ۲۷۔گھسیٹ پوره ۲۸۔کھاریاں ۲۹۔ملتان ۳۰ گولیکی ۳۱۔چنیوٹ ۳۲- چک نمبر ۸۸ ۳۳۔سیالکوٹ ۳۴۔مردان ۳۵۔ٹو بہ ٹیک سنگھ ۳۶۔چانگریاں مانگا ۳۷- چک نمبر ۳۳ جنوبی ۳۸ تلونڈی کھجور والی ۳۹۔چک ۳۷ ج۔ب ضلع سرگودہا ۴۰ چک نمبر ۹ سرگودہا ۴۱ محمود آباد سٹیٹ -۴۲۔راولپنڈی فیصلہ: تمام ان لجنات نے جنہوں نے ابھی تک اس تحریک میں حصہ نہیں لیا وعدہ کیا کہ جلد از جلد اس چندہ کو ادا کریں گی نیز جونئی لبنات قائم ہوئی ہیں ان کے ذمہ رقم ڈالی جائے۔تجویز نمبر ۳:۔امتہ الحی لائبریری کے دوبارہ قیام کے لئے تین ہزار روپے کی تحریک پیش کی گئی جس پر ۵۲ لجنات نے۔/۲۱۷۱ روپے کے وعدے لکھوائے۔تجویز نمبر ۴:۔خدام الاحمدیہ کے اجتماع کی طرح لجنہ اماء اللہ کا بھی ایک سالانہ اجتماع ہوا کرے۔اس میں تقاریر کے مقابلے تبلیغی مباحثے اور مکالمے وغیرہ رکھنے چاہئیں تا کہ ہم لوگوں کو ٹرینینگ ملے۔بعینہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کی طرح نہیں بلکہ مستورات کے لئے جو مناسب اور موزوں ہو وہ طریق اختیار کیا جائے۔فیصلہ:۔دو تجاویز پیش ہوئیں۔ایک تو یہ کہ جلسہ سالانہ سے ایک روز قبل یا ایک روز بعد اجتماع رکھا جائے دوسری یہ کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے دنوں میں ہی۔کیونکہ عورتیں اکیلی سفر نہیں کر سکتیں خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے لئے مرد آئیں گے ان کے ساتھ عورتیں بھی آسکتی ہیں۔آخری تجویز متفقہ طور پر منظور قرار پائی۔لیکن اس فیصلہ پر عمل کئی سال بعد ۱۹۵۶ء میں کیا جاسکاج بلجنہ اماءاللہ کا پہلا سالانہ اجتماع منعقد ہوالا لے رجسٹر رپورٹ لجنہ اماءاللہ