تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 85 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 85

85 عہد خداتعالی سے باندھا ہے اور نئے عہد پرانے عہدوں سے زیادہ راسخ ہوتے ہیں۔انہوں نے دُنیا کے سامنے اعلان کیا ہے کہ ہم اسلام کی خدمت کریں گے اور ہم اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو قربان کر کے اسلام کا جھنڈا دنیا کے کونے کونے میں گاڑ دیں گے۔جب تک اپنے عمل سے وہ یہ ثابت نہیں کر دیتے کہ اُن میں سے ہر مرد اور ہر عورت اس عہد کے مطابق اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔جب تک وہ یہ ثابت نہیں کر دیتے کہ اسلام کے لئے فدائیت اور جانثاری کا جذبہ ان کا ایک امتیازی نشان ہے اور وہ اپنی ایک ایک حرکت اسی جذبہ کے ماتحت رکھیں گے اس وقت تک ان کا یہ دعوی کہ ہم اسلام کی خدمت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں ایک باطل دعویٰ ہوگا اور ہر دوست اور ہر دشمن کی نگاہ میں انہیں ذلیل کرنے والا ہوگا۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہر احمدی مرد اور عورت کو اور دوسرے مسلمانوں کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور بچے طور پر اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی قربانی کرنے کی طاقت بخشے تا کہ وہ اپنے منہ سے ہی یہ کہنے والے نہ ہوں کہ ہم قربانی کر رہے ہیں بلکہ خدا تعالی کے فرشتے بھی آسمان پر ان کی قربانیوں کو دیکھ کر تعریف کریں اور ان کی ترقی اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کریں اور اللہ تعالی موجودہ مصائب سے بچا کر مسلمانوں کو عزت، آزادی اور ترقی کی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔کراچی میں جلسہ یوم مصلح موعود: کیا۔۲۰۔فروری کو لجنہ کراچی نے زیر صدارت محترمہ استانی میمونہ صوفیه صاحبه جلسه مصلح موعود منعقد حضرت خلیفہ اسی الثانی کا کوئٹہ میں درود مسعود: اسی سال گرمیوں میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو یہ تشریف لے گئے۔حضور کے ساتھ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی بھی گئیں۔ان کی غیر حاضری میں جنرل سیکرٹری کا عہدہ مرکز میں حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ مدظلہا کے پاس رہا۔حضور کی کوئٹہ میں تشریف آوری پر لجنہ اماءاللہ کوئٹہ کی ممبرات نے بھی نہایت سرگرمی اور اخلاص ل الازهار لذوات الخمار حصہ دوم طبع دوم صفحه ۳۱ ( فرموده ۱۸۔مارچ ۱۹۴۸ء بمقام کراچی)