تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 63 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 63

63 69 ایک سرگرم رکن تھیں۔نہایت خوشی سے سلسلہ کی خدمت مسلسل انجام دیتی رہیں۔اپنے حلقہ کی سیکرٹری مال رہیں۔علاوہ ازیں ۱۹۴۷ء کے اوائل تک ایک لمبا عرصہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ سیالکوٹ کے فرائض باحسن انجام دیتی رہیں۔بیوگی کا طویل عرصہ ہمت اور صبر سے گزارا۔چندہ ممبری کے علاوہ ہنگامی تحریک میں بھی شرح صدر سے حصہ لیتیں۔سلسلہ کو اپنی ذاتی ضروریات پر ہر صورت میں مقدم رکھا۔وصیت کی سعادت بھی حاصل کی تحریک جدید کے دفتر اول میں بڑی باقاعدگی سے اپنی زندگی تک چندہ ادا کرتی رہیں۔آپ نے اا۔دسمبر ۱۹۴۷ء کو وفات پائی۔آپ کی لڑکی بشری بشیر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی آجکل جنرل سیکرٹری ہیں اور جامعہ نصرت ربوہ میں اسلامیات کی لیکچرار۔جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ء: جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ء حضرت خلیفہ ار حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے ارشاد کے مطابق صرف جماعت احمد یہ لاہور کی طرف سے منعقد ہوا کیونکہ قیام و طعام کا انتظام ابھی مشکل تھا۔مردوں کی تعدا د بھی ضلع دار متعین کر دی گئی اور عورتوں کو آنے سے روک دیا گیا سوائے ان کے جو اپنے رشتہ داروں وغیرہ کے ہاں ٹھہر سکیں۔جلسہ گاہ رتن باغ کے سامنے گراؤنڈ میں تھی۔عورتوں کے لئے رتن باغ کے اندر بیٹھے کا انتظام تھا۔انتظامات لجنہ اماءاللہ لاہور کے ذمہ تھے جن کی نگرانی حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا العالی کے ارشاد پر خاکسار نے سرانجام دی۔