تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 49
49 49 لے گئیں ) اس عرصہ میں لجنہ راولپنڈی نے ہر جہت سے ترقی کی۔آپ مخلص اور دین کے لئے بہت جوش رکھنے والی خاتون ہیں۔دن رات ایک کر کے محنت کرتیں اور کرواتیں۔محترمہ عائشہ صاحبہ اہلیہ محترم قاضی بشیر احمد صاحب بھٹی مصباح کی اشاعت کے لئے بہت محنت اور لگن سے کام کرتی رہی ہیں سیالکوٹ : ۱۹۲۳ء میں یہاں لجنہ قائم ہوگئی تھی (اگر چہ اس سے قبل بھی یہاں کی احمدی خواتین مختلف تنظیمیں بنا کر تعلیم و تربیت اور تبلیغ کا شوق سے کام کر رہی تھیں) لجنہ قائم ہونے پر محترمہ سیدہ فضلیت صاحبہ صدر منتخب ہو ئیں۔آپ کو ۱۹۵۰ء تک متواتر ۲۷ سال تک قابل قدر خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا۔ان کے بعد محترمہ سیدہ رفعت صاحبہ صدر ہوئیں ان کی وفات پر محترمہ سکینہ بی بی صاحبہ مرحومہ اہلیہ کریم بخش صاحب صدر مقرر ہوئیں۔( محترمہ زنیب بی بی صاحبہ مرحومہ اہلیہ شیخ محمد عبداللہ صاحب۔۱۹۳۰ء سے ۱۹۴۶ء تک بطور سیکرٹری کام کرتی رہیں ) محترمہ سکینہ بی بی صاحبہ سیالکوٹ کی ابتدائی کارکنات میں سے تھیں۔۱۹۳۰ء سے ۱۹۴۷ء تک سیکرٹری مال ۱۹۴۶ء سے ۱۹۵۰ء تک جنرل سیکرٹری اور پھر صدارت کے عہدہ پر فائز رہیں اور بڑی کامیابی کے ساتھ صدارت کی ذمہ داریوں کو نبھایا۔ان کے سیالکوٹ سے باہر جانے پر ۱۹۵۷ء میں محترمہ نصرت را شدی صاحبہ صدر منتخب ہوئیں۔اور آپ تا حال صدر ہیں۔محترمہ سکینہ بی بی صاحبہ کے ساتھ سیکرٹری کے فرائض محترمہ سیدہ عزیزہ فیضی صاحبہ ادا کرتی رہیں۔محترمہ سیدہ رفعت صاحبہ مرحومہ محترمہ سیدہ شوکت صاحبہ مرحومہ اور محترمہ سیدہ عصمت صاحبہ احمدیہ گرلز ہائی سکول کے انتظامات کی نگرانی فرماتی رہیں۔محترمه ز بیده بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ محترم محمد نواز صاحب اور محترمہ زنیب بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم روشن دین صاحب کو نمایاں خدمات کا موقع ملا۔ان کے علاوہ محترمہ سردار بیگم صاحبہ اہلیہ محترم محمد حسین صاحب، محترمہ احمدہ بی بی صاحبہ، اہلیہ محترم چوہدری بشیر احمد صاحب، محترمہ مجیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم ل ۲۵۔جون ۱۹۶۸ء کو ۷۵ سال کی عمر میں آپ نے وفات پائی۔مرحومہ اسلام اور احمدیت کی شیدائی تھیں اور دین کو دُنیا پر مقدم کرنے کی روشن مثال۔انتہائی سادہ زندگی گزاری۔باوجود بیوہ ہونے کے سلسلہ کی مالی تحریکات میں ہمت سے بڑھ کر حصہ لیتیں۔آٹھ ہزار روپیہ حق مہر کے چوتھے حصہ کی وصیت کر کے دو ہزار روپیہ ۱۹۳۰ ء ہی میں ادا کر دیا۔احمد یہ گرلز ہائی سکول سیالکوٹ کی بوقت ضرورت خاص مالی امداد فرماتیں تبلیغ احمدیت کا بہت شوق تھا۔