تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 558
558 آپ کا نام سلسلہ کی تاریخ میں ممتاز حیثیت کا حامل ہے وہاں لجنہ کی تاریخ محفوظ کرنے کا عظیم الشان کارنامہ میں بھی آپ نے یکتا مقام حاصل کیا ہے۔وَذَالِكَ فَضْلِ الله ! -۱۲- محترم ملک صلاح الدین صاحب قادیان :۔تاریخ لجنہ اماءاللہ تالیف کر کے آپ نے سلسلہ کی ایک نہایت اہم ضرورت کو پورا کیا ہے۔تاریخ کی حفاظت کے علاوہ خدمت سلسلہ کرنے والی خواتین سے نئی نسل متعارف ہوگی۔ان کے لئے دعائیں کرے گی۔نئی نسلیں اور خصوصاً مرحومات کی اولاد میں ان کے نقش قدم پر چل کر خدمت دین کرنے کا والہانہ جذبہ پیدا ہوگا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس زریں کام کی تکمیل کی توفیق عطا کرے۔جزاكم الله احسن الجزاء ۱۳ مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری مبلغ انچارج نجی :۔تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول اس ہفتہ یہاں مل گئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی اس خدمت عظیم کو قبول فرمائے اور تمام جماعت کو اور خصوصا لجنہ اماءاللہ کی ممبرات کو اس سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔اور اسے لجنہ میں خاص بیداری پیدا کرنے کا موجب بنائے۔کسی قوم کی آئندہ نسل کی بیداری اور ترقی اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے اسلاف کی قربانیوں اور کارناموں سے پورے طور پر آگاہ ہوں اور انہیں احساس ہو کہ پہلی بزرگ ہستیوں کو کن مشکلات سے گذرنا اور اس کا سامنا کرنا پڑا جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے موجودہ ترقیات اور کا میابیاں عطا فرمائیں۔الحمد اللہ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تو فیق عطا فرمائی کہ آپ اس اہم جماعتی اور تاریخی ضرورت کو پورا فرما سکیں۔اور اس طرح سلسلہ کی تاریخ کا ایک اہم حصہ تفصیلی طور پر محفوظ ہو گیا۔خدا کرے کہ جماعت اور خصوصا لجنہ اماءاللہ اس کا رنمایاں سے پورا پورا فائدہ اٹھائے۔اتنے لمبے عرصہ تک پھیلے ہوئے حالات کو سلسلہ کے ان اخبارات سے جن میں وہ چھپتے رہے علیحدہ کر کے انہیں کتابی صورت میں پیش کرنے کے قابل بنادینا ایک محنت شاقہ اور کٹھن کام تھا۔لیکن مصباح اپریل ۱۹۷۱ ء صفحہ ۲۷ کے مصباح اگست ۱۹۷۱ء صفحه ۱۴