تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 557
557 تصنیف میں ہاتھ بٹانے والے اور بٹانے والیوں کا شکر یہ ادا کیا ہے لیکن آپ کے ان نوٹس کو پڑھ کر جو آپ نے ہر موقعہ پر دیئے ہیں اور اپنے ذاتی تاثرات اور رائے کا اظہار کیا ہے ان سے یہ حقیقت صاف طور پر عیاں ہو جاتی ہے کہ کتاب کی اصل تصنیف کا کام آپ نے خود ہی کیا ہے۔سلسلہ کے اس دور کی تاریخ میں سے جس کے نقوش ابتداء میں بالخصوص لجنہ کی تخلیق سے پہلے خاصے دھند لے تھے سلسلہ کی عورتوں اور پھر لجنہ کی تاریخ نکال لینا جس قدر ذہانت اور محنت شاقہ چاہتا ہے اس کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔سلسلہ کے اخبارات اور رسائل کے انبار سے مفید مطلب اور لجنہ کی تاریخ سے متعلق مواد نکالنا آپ ہی کا حصہ تھا اور ہے۔سلسلہ کی اس ضرورت کے لئے اس قدر لمبا وقت دے کر آپ نے احمدیت کی تاریخ میں ایک خاص اضافہ کیا ہے اور لجنہ پر بہت بڑا احسان اللہ تعالیٰ آپ کی صحت اور عمر میں برکت دے۔اور آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے اور لجنہ کی اس تاریخ کو جس کی آپ نے پہلی جلد شائع کی ہے مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جہاں آپ نے ایک بہن کے خط کے حوالے سے یہ لکھا ہے کہ عورتوں کی تعلیم کے بارہ میں بالخصوص الیکشن کے سلسلہ میں حضور کی تحریک پر معمر اور ان پڑھ عورتوں نے کس طرح محنت اور انہماک سے کام کر کے پڑھنا اور لکھنا سیکھا وہاں چند ایک معتین مثالیں بھی دے دی جاتیں تو حضور کی آواز پر والہانہ لبیک کہنے والیوں کے جذبۂ عقیدت کا اندازہ کرنا زیادہ آسان ہو جاتا۔لیکن مشکل یہ ہے کہ ایسی مثالیں تاریخ میں محفوظ نہیں۔اور آپ تو اسی میں سے اخذ کرسکتی تھیں جو کچھ ضبط تحریر میں آچکا ہے۔مجھے اپنی مرحومہ والدہ محترمہ کا نقشہ ابھی تک یاد ہے۔وہ معروف معنوں میں ان پڑھ تھیں۔اپنا نام تک نہ لکھ سکتی تھیں۔اسی وقت عمر بھی ساٹھ ستر کی ہوگی۔حضور کی تحریک پر انہوں نے رات دن ایک کر کے اپنا نام لکھنا سیکھا۔ہمارے مکان کے وہ در و دیوار جن کو والدہ مرحومہ نے اس کی مشق کرنے کے لئے چنا تھا اس کے گواہ ہیں۔کسی ایک ذاتی واقعہ کی تفصیل کے ذکر سے آپ کی بے مثال تصنیف اور آپ کی محنت اور قابل قدر مساعی کی عظمت کم نہیں ہوتی بلکہ واقعات اور مضامین کے اس انبوہ کی نشان دہی کرتی ہے جس میں سے آپ نے لجنہ کی تاریخ کو مثالی انہماک اور محنت اور لگن سے اخذ کیا۔جزاكم الله تعالیٰ المختصر میں سمجھتا ہوں کہ جہاں لجنہ کو DEVELOP کرنے اور بام عروج تک پہنچانے میں